آستانہ: دو بار کی یوتھ ورلڈ چیمپئن ساکشی نے اتوار کو یہاں خواتین کے 54 کلوگرام زمرے کے فائنل میں شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے ورلڈ باکسنگ کپ - آستانہ قازقستان 2025 میں ہندوستان کو پہلا گولڈ میڈل دلایا 24 سالہ ساکشی نے امریکہ کی یوسلین پیریز کے خلاف شاندار کارکردگی دکھائی اور ججوں سے متفقہ فیصلہ حاصل کیا یہاں ورلڈ باکسنگ کپ میں ہندوستانی دستے کی کارکردگی شاندار رہی اور اس نے کل 11 میڈل یقینی کرلیے ہیں۔
ہندوستان نے برازیل میں پہلے مرحلے میں ایک گولڈ اور ایک چاندی سمیت چھ تمغے جیتے تھے۔اتوار کو پہلے سیشن میں چار ہندوستانی باکسرز نے حصہ لیا اور ساکشی نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے پوڈیم پر سرفہرست جگہ بنائی۔