چنئی:ایکزیوم مشن-4 کے چار رکنی خلائی مسافر عملہ پیر کے روز اسپیس ایکس ڈریگن خلائی جہاز کے ذریعے بین الاقوامی خلائی اسٹیشن (آئی ایس ایس) کے ہارمونی ماڈیول کے اسپیس فیسنگ پورٹ سے موسم کی صورتحال کے مطابق علیحدہ ہوگا، تاکہ ان کی زمین واپسی کا آغاز ہو سکے اور وہ کیلیفورنیا کے ساحل پر بحفاظت لینڈنگ کر سکیں۔
خلائی مسافر عملہ مشرقی وقت (ای ڈی ٹی) کے مطابق کل صبح 4 بج کر 30 منٹ پر ہیچ بند ہونے کے ساتھ زمین کی طرف اپنے سفر کا آغاز کرے گا۔
خلائی مسافروں کا عملہ مشرقی وقت کے مطابق (ای ڈی ٹی) کل صبح چار بج کر تیس منٹ پر ہیچ بند ہونے کے ساتھ خلا سے زمین کی طرف اپنے سفر کا آغاز کرے گا۔
ناسا کی سابق خلابازاور ایکزیوم اسپیس میں انسانی خلائی پرواز کی ڈائریکٹر پیگی وائٹسن، اس مشن کی کپتان، ہندوستانی خلائی تحقیقی تنظیم (اسرو) کے خلا باز شبھانشو شکلا، یورپی خلائی ایجنسی کے پروجیکٹ خلاباز پولینڈ کے سلاووش اوڑننسکی-وزنوسکی، اور ہنگری کے ہونر (ہنگیرین ٹو آربٹ) کے خلا باز ٹیبور کاپو اپنے دو ہفتے کے خلائی مشن کو مکمل کر کے زمین پر واپس آرہے ہیں۔
ناسا اور اسرو کے درمیان سائنسی علم کو آگے بڑھانے اور خلائی تعاون کو فروغ دینے کے ایک مشترکہ وڑن پر مبنی طویل مدتی تعلقات ہیں۔ اس نجی مشن نے پولینڈ اور ہنگری کے پہلے خلا بازوں کو خلائی اسٹیشن پر قیام کا موقع فراہم کیا۔
واضح رہے کہ نیشنل ایروناٹکس اینڈ اسپیس ایڈمنسٹریشن (ناسا) کے ایکسپیڈیشن 73 کے عملے کی جانب سے ایکزیوم-4 مشن کے خلا بازوں کے بین الاقوامی خلائی اسٹیشن (آئی ایس ایس) سے مقررہ روانگی سے قبل ایک الوداعی تقریب کا اہتمام کیا جائے گا۔