Latest News

کنہیا کمار کی حمایت میں اتری کانگرس، کہا- کیجریوال اور بھاجپا ایک ہی سکے کے دو پہلو

کنہیا کمار کی حمایت میں اتری کانگرس، کہا- کیجریوال اور بھاجپا ایک ہی سکے کے دو پہلو

نئی دہلی: کانگرس نے کنہیا کمار اور کچھ دوسرے لوگوں کے خلاف غداری کا مقدمہ چلانے کی اجازت دینے کے لئے ہفتہ کو الزام لگایا کہ اروند کیجریوال اور بی جے پی ایک ہی سکے کے دو پہلو ہیں۔پارٹی کے سینئر لیڈر آنند شرما نے نامہ نگاروں سے کہ کہ 'چاہے  سی اے اے  ہو  این پی آر ہو، کیجریوال اور عام آدمی پارٹی کی سوچ وہی ہے جو بی جے پی کی ہے۔ یہ دونوں ایک ہی سکے کے دو پہلو ہیں۔
 اس کے پہلے سابق وزیر داخلہ اور کانگرس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے  بھی اس معاملے میں  دہلی حکومت کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے اس کو بغاوت ک سے متعلق قانون کی سمجھ نہ رکھنے والی حکومت بتایا تھا چدمبرم نے ٹویٹ کر کہا کہ 'غداری  کے قانون کو لے کر دہلی حکومت کی سمجھ مرکز سے کچھ کم غلط نہیں ہے، انہوں نے کہا کہ ' میں کنہیا کمار اور دیگر کے خلاف تعزیرات ہند کی دفعہ 124 اے اور 120 بی کے تحت مقدمہ چلانے کی اجازت دئیے  جانے کو پرزور طریقے سے مسترد کرتا ہوں۔
دراصل، دہلی حکومت نے غداری کے ایک معاملے میں جواہر لال نہرو یونیورسٹی طلباء  یونین کے سابق صدر کنہیا کمار اور دو دوسرے لوگوں پر مقدمہ چلانے کے لئے دہلی پولیس کی منظوری دے دی۔ پولیس نے 2016 کے اس معاملے میں کمار کے ساتھ ہی جے این یو کے سابق طالب علم عمر خالد اور انربان بھٹاچاریہ کے خلاف چارج شیٹ داخل کی تھی ۔پولیس نے کہا تھا کہ ملزمان نے 9 فروری، 2016 کو جے این یو کے احاطے میں ایک پروگرام کے دوران جلوس نکالا اور وہاں مبینہ طور پر لگائے گئے ملک مخالف نعروں کی حمایت کی تھی۔
 



Comments


Scroll to Top