چنڈی گڑھ:پنجاب پولیس کے ڈائریکٹر جنرل دنکر گپتا نے سری کرتارپور صاحب میں شردھالوؤں کے لئے پاسپورٹ کی شرط ہٹانے جانے کی مانگ پر سخت رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ ایسا کرنے سے اس راستے سے دہشت گردوں کی دراندازی کو فرو غ ملے گا۔

انہوںنے کہا کہ ایسی کوشش کی جا رہی ہے کہ پاکستان حکومت کرتارپور کوریڈور آنے والے مسافروں کے لئے پاسپورٹ فری زون بنائے ۔پر ایسا کرنے پر صبح جو بھی عام شخص وہاں جائے گا وہاں موجود آئی ایس آئی، کے ایجنٹ اور خالصتان حمایتی ان لوگوں کو گمراہ کر تربیت یافتہ دہشت گرد کے طور پر واپس بھیجیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاسپورٹ ہونے کا یہ فائدہ ہے کہ جو بھی شخص کوریڈور جاتا ہے اس کی شناخت اور گھر کے پتے کی مکمل جانکاری ہوتی ہے ۔ بغیر پاسپورٹ کے دہشت گردوں کے طور پر آنا جانا آسان ہو جائے گا، جس سے ملک اور پنجاب کو خطرہ ہو سکتا ہے۔

وہیں دہلی گوردوارہ مینیجر کمیٹی کے صدر منجندر سنگھ سرسا نے ڈ ی جی پی کے بیان کی مذمت کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ کیپٹن امریندر سنگھ سے ان کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔