واشنگٹن: امریکی کانگریس کی رکن الہان عمر نے منگل کے روز مینیسوٹا میں ٹاون ہال کے دوران حملے کے بعد ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ان کے اور سومی کمیونٹی کے خلاف نفرت انگیز زبان نے اس واقعے کو جنم دیا غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی کانگریس کی رکن الہان عمر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ حملہ آور خاص طور پر ٹرمپ کے سومی باشندوں کی ملک بدر کرنے کے احکامات پر ناراض تھا۔
انہوں نے کہا کہ ہر بار جب صدر ٹرمپ نے میرے اور میری کمیونٹی کے خلاف نفرت انگیز زبان استعمال کی، مجھے موت کی دھمکیاں موصول ہوئی ہیں۔امریکی کانگریس کی رکن الہان عمر کا کہنا تھا کہ امریکی صدر اقتدار میں نہ ہوتے تو انہیں حکومت سے سیکیورٹی لینے کی ضرورت نہ پڑتی۔واضح رہے کہ امریکی قانون کے مطابق کانگریس کے رکن پر حملہ کرنا وفاقی جرم ہے۔