Latest News

کیجریوال حکومت نے کورونا وائرس کو وبا قرار دیا، تمام سکول ، کالج اور سنیما گھر 31 مارچ تک بند

کیجریوال حکومت نے کورونا وائرس کو وبا قرار دیا، تمام سکول ، کالج اور سنیما گھر 31 مارچ تک بند

نئی دہلی: چین کے ہوبئی  صوبے کے دارالحکومت ووہان سے پاؤں پھیلانے والے جان لیوا کورونا وائرس کی زد میں دنیا کے 113 ملک آ گئے ہیں اور اس سے مرنے والوں کی تعداد 4623 ہو چکی ہے جبکہ 125841  لوگ اس وائرس سے زندگی اور موت کی جنگ لڑ رہے ہیں۔بھارت میں بھی یہ آہستہ آہستہ پھیلنے لگا ہے اور اب تک 73 لوگوں میں اس کی تصدیق ہو چکی ہے۔ ان لوگوں میں کیرالہ کے وہ تین لوگ بھی شامل ہیں جنہیں علاج کے بعد چھٹی دے دی گئی ہے۔ وزیراعظم نریندر مودی نے کرونا وائرس سے خوفزدہ نہ ہونے کی اپیل کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت سبھی احتیاطی اقدامات کر رہی ہے۔ اس سے ڈرنے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔

PunjabKesari
وہیں دہلی حکومت نے  کورونا  وائرس کو وبا قرار دیتے ہوئے  دہلی کے تمام سنیما 31 مارچ تک بند کرنے کا حکم جاری کر دیا گیا ہے۔دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال نے اس کا اعلان کیا۔انہوں نے کہا کہ کورونا  وائرس کے خطرے کو دیکھتے ہوئے سینما گھروں کو بند کرنے کا فیصلہ لیا گیا ہے۔اس کے علاوہ جن اسکولوں اور کالجوں کے امتحانات ختم ہو گئے ہیں، ان کو بھی 31 مارچ تک بند کر دیا گیا ہے۔

https://twitter.com/ANI/status/1238065540423286785?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1238065540423286785&ref_url=https%3A%2F%2Furdu.news18.com%2Fnews%2Fnation%2Fnorth-india-coronavirus-effect-delhi-cm-arvind-kejriwal-said-all-cinema-halls-to-remain-closed-in-delhi-till-31st-march-na-296461.html
وزیر اعلیٰ نے کہا ہے کہ کرونا وائرس کے سلسلہ میں دلی شہری شیلٹر امپروومنٹ بورڈ کے خالی فلیٹوں کا علیحدہ مراکز کے لئے استعمال کیا جائے گا۔ اس کے ساتھ ہی سرکاری، نجی دفاتر اور شاپنگ مالوں سمیت سبھی عوامی مقامات کو انفیکشن سے پاک بنانا ضروری کر دیا گیا ہے۔
 بتا دیں کہ دارالحکومت میں کرونا انفیکشن کے بڑھتے مریضوں کے مدنظر دہلی حکومت نے اس سے پہلے پرائمری اسکولوں کو 31 مارچ تک بند رکھنے کا حکم دیا تھا۔ کئی پرائمری اسکولوں میں امتحانات چل رہے تھے جسے روک دیا گیا تھا۔

PunjabKesari
اروند کیجریوال نے لوگوں سے کہا کہ وہ کسی بھی طرح سے خوفزدہ نہ ہوں۔ حکومت سبھی طریقے کے احتیاطی اقدامات کررہی ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ سبھی سرکاری نجی دفتروں اور پبلک مقامات کو وائرس سے پاک کرنے کے طریقے اپنائے جائیں گے۔ ہسپتالوں میں اس کے پیش نظر پوری تیاری کر لی گئی ہے اور 500 سے زیادہ بستروں کو خصوصی طور سے تیار کیا گیا ہے۔
 اس وائرس کو لے کر تیار کی گئی ایک رپورٹ کے مطابق چین میں ہوئی موت کے 80 فیصد کیس 60 سال سے زیادہ عمر کے لوگوں سے جڑے تھے ۔ فی الحال متاثرہ افراد کی کل تعداد سرکاری رپوٹروں سے کافی زیادہ ہونے  کا  امکان ہے اور اس وائرس سے متاثر ہونے کی وجہ سے چین میں  کورونا  سے اب تک 3169 افراد ہلاک ہو گئے جبکہ793 80,لوگ متاثر ہوئے ہیں۔



Comments


Scroll to Top