National News

دہلی میں فضائی  معیار پھر خراب، اگلے 24 گھنٹوں میں حالات ہو سکتے ہیں انتہائی سنگین

دہلی میں فضائی  معیار پھر خراب، اگلے 24 گھنٹوں میں حالات ہو سکتے ہیں انتہائی سنگین

نیشنل ڈیسک: قومی راجدھانی دہلی میں کچھ دن کی راحت کے بعد منگل ہوا ٹھہرنے اور کھیتوں میں فصل کے باقیات کو جلائے جانے کی وجہ دہلی کی ہوا دوبارہ خراب ہو گئی۔ بدھ کو دہلی میں ہوا کے معیار کی سطح 269 رہی ،جو کہ انتہائی خراب ہوا کے زمرے میں آتا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق اگلے 48 گھنٹوں میں دارالحکومت کی ہوا ایک بار پھر سنگین  ہو سکتی ہے۔

PunjabKesari
وہیں دہلی میں پی ایم2.5 اور پی ایم  - 10   کے لیول میں بھی کوئی بہتری نہیں دیکھنے کو ملی ہے۔لودھی روڈ میں پی ایم 2.5 کا لیول 210 رہا وہیں پی ایم- 10  کا لیول 204 رہا۔وہیں دہلی سے ملحق نوئیڈا میں ہوا کے معیار کی سطح 333 درج کی گئی ، جو کہ بہت خراب کے زمرے میں ہے۔ایک دور میں فضائی آلودگی کی سطح 1000 کے اوپر تک پہنچ گئی تھی ، وہ اب آہستہ آہستہ کم ہو رہا ہے۔

PunjabKesari
وہیں دہلی کی آلودگی پر منگل کو پارلیمنٹ میں بھی بحث شروع ہوئی۔اس مسئلے پر پارلیمنٹ کے اندر اور باہر خاصا ہنگامہ بھی ہوا۔بحث میں بھاجپا  رکن پارلیمنٹ پرویش ورما  کی آلودگی پر پارلیمنٹ میں بحث کے دوران ان کے تبصرے کو 'انتہائی خراب' بتایا جس میں انہوں نے کہا کہ پہلے صرف دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کھانس رہے تھے لیکن اب پورا شہر اور ایوان کے رکن کھانس رہے ہیں۔بحث کے دوران ورما نے کیجریوال پر شہر میں فضائی آلودگی پر لگام لگانے کے لئے کچھ نہ کرنے کا بھی الزام لگایا اور اس مسئلہ کے لئے پڑوسی ریاستوں کے کسانوں کو ذمہ دار ٹھہرانے کے لئے ان کی تنقید کی۔
 



Comments


Scroll to Top