Latest News

بات نہیں مانی تو مادورو سے بھی برا انجام ہوگا ، وینز ویلا کی نائب صدر ڈیلسی روڈریگز کو ٹرمپ کی کھلی دھمکی

بات نہیں مانی تو مادورو سے بھی برا انجام ہوگا ، وینز ویلا کی نائب صدر ڈیلسی روڈریگز کو ٹرمپ کی کھلی دھمکی

انٹرنیشنل ڈیسک: امریکہ کے صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے 'دی اٹلانٹک '  جریدے  کو اتوار کو ٹیلی فون پر دئیے گئے انٹرویو میں کہا کہ اگر وینزویلا کی نائب صدر ڈیلسی روڈریگز لاطینی امریکی ملک کے لیے درست کام نہیں کرتیں تو انہیں بہت بڑی قیمت چکانی پڑ سکتی ہے۔
ٹرمپ کا تازہ بیان ہفتہ کے روز روڈریگز کے بارے میں دیے گئے بیانات کے برعکس ہے۔ انہوں نے کہا تھا کہ وزیر خارجہ مارکو روبیو نے روڈریگز سے بات کی تھی اور وہ وینزویلا میں معیارِ زندگی کو بہتر بنانے کے لیے امریکہ کی جانب سے ضروری سمجھے جانے والے اقدامات کرنے پر تیار ہیں۔
تاہم، روڈریگز نے وینزویلا کے رہنما نکولس مادورو کو ملک سے لے جانے کی مخالفت کی ہے اور مطالبہ کیا ہے کہ امریکہ انہیں واپس لوٹائے۔ ٹرمپ نے جریدے سے کہا کہ اگر وہ درست کام نہیں کرتیں تو انہیں بہت بڑی قیمت چکانی پڑے گی، شاید مادورو سے بھی بڑی۔
کارگزار صدر ڈیلسی روڈریگز کون ہیں؟
ڈیلسی روڈریگز کی پیدائش 18 مئی 1969 کو وینزویلا کے دارالحکومت کاراکاس میں ہوئی۔ وہ بائیں بازو کے رہنما اور سابق گوریلا جارج انتونیو روڈریگز کی بیٹی ہیں، جنہوں نے 1970 کی دہائی میں انقلابی تنظیم لیگا سوشلسٹا کی بنیاد رکھی تھی۔ ڈیلسی روڈریگز کو نکولس مادورو کی سب سے قابلِ اعتماد رہنماں میں شمار کیا جاتا ہے۔ وہ اپنے بھائی جارج روڈریگز، جو وینزویلا کی نیشنل اسمبلی کے سربراہ ہیں، کے ساتھ مل کر طویل عرصے سے حکومت کی اہم پالیسیوں پر کام کرتی رہی ہیں۔
 



Comments


Scroll to Top