Latest News

پنجاب کے جالندھر پٹھان کوٹ، امرتسر اور فیروز پور میں پھر بلیک آوٹ، ہر گلی محلے میں اندھیرا چھایا

پنجاب کے جالندھر پٹھان کوٹ، امرتسر اور فیروز پور میں پھر بلیک آوٹ، ہر گلی محلے میں اندھیرا چھایا

پنجاب ڈیسک: پاک بھارت کشیدگی کے درمیان بڑی خبر سامنے آ گئی۔ بتایا جا رہا ہے کہ پنجاب کے جالندھر،پٹھانکوٹ، امرتسر اور فیروز پور میں ابھی ایک بار پھر بلیک آوٹ نافذ کر دیا گیا ہے، جس کی وجہ سے شہروں کی ہر گلی اور محلے میں اندھیرا چھا گیا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ مذکورہ تینوں شہروں میں آج پھر سائرن بجائے گئے اور علاقے مکمل طور پر بلیک آوٹ ہو گئے۔ بتادیں کہ حملے کے خدشے کے پیش نظر انتظامیہ نے مذکورہ علاقوں میں بلیک آوٹ نافذ کر دیا ہے۔ امرتسر میں صبح 8 بجکر 22 منٹ پر بلیک آوٹ کیا گیا ہے۔

بتادیں کہ گزشتہ رات بھی پاکستان کی جانب سے بھارت کے 36 مقامات پر حملے کی کوشش کی گئی تھی جسے بھارت نے ناکام بنا دیا تھا۔ آج پھر حملے کے خدشے کے پیش نظر پٹھان کوٹ، امرتسر اور فیروز پور اضلاع میں بلیک آوٹ نافذ کر دیا گیا ہے۔
 



Comments


Scroll to Top