ممبئی:ہندوستانی کھیلوں کی تاریخ میں سنہری حروف میں درج ہوگیا ہندوستان کی نابینا خواتین کرکٹ ٹیم نے پہلی بار نابینا خواتین کا ٹی 20 ورلڈ کپ جیت کر پوری قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا میدان میں ان کی جدوجہد، اعتماد اور ٹیم کا جوش و جذبہ قابل دید تھا- ان کی بینائی شاید محدود تھی لیکن ان کے خواب دنیا کو پیچھے چھوڑ گئے اس یادگار کامیابی پر ٹیم کو مبارکباد دیتے ہوئے نیتا ایم امبانی نے کہا ہماری نابینا خواتین کرکٹرز نے ایک بار پھر ہندوستان کا سر فخر سے بلند کیا ہے۔
پہلا ٹی20 کرکٹ ورلڈ کپ جیت کر، نابینا خواتین کی کرکٹ ٹیم نے ثابت کر دیا ہے کہ حقیقی نقطہ نظر آنکھوں میں نہیں بلکہ دل میں ہوتا ہے۔یہ جیت ہمت، صبر اور اٹوٹ جذبے کی فتح ہے۔