سری نگر: جموں وکشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے ہفتے کو سیاحتی مقام گلمرگ میں کئی اہم منصوبوں کو عوام کے نام وقف کر دیا۔
ان منصوبوں سے اس سیاحتی مقام کی کشش میں اضافہ ہوگا اور خطے میں سیاحت کا بنیادی ڈھانچہ مزید مضبوط بن جائے گا۔
اس موقع پر نیشنل کانفرنس کے ترجمان اعلیٰ تنویر صادق، رکن اسمبلی گلمرگ فاروق احمد شاہ اور ناصر اسلم وانی بھی وزیر اعلیٰ کے ہمراہ موجود تھے۔
قبل ازیں وزیر اعلیٰ کے دفتر کے 'ایکس' ہینڈل پر پوسٹ میں کہا گیا: 'وزیر اعلیٰ آج گلمرگ میں کئی کلیدی پروجیکٹوں کو عوام کے نام وقف کریں گے جن سے اس سیاحتی مقام کی کشش میں اضافہ ہوگا اور خطے میں سیاحت کا بنیادی ڈھانچہ مزید مضبوط بن جائے گا'۔