کابل :افغانستان کی دارالحکومت کابل میں ایک گوردوارے پر ہوئے خودکش حملے میںقریب27افراد ہلاک ہوگئے اور متعدد زخمی ہو گئے ۔ مقامی میڈیاکی رپورٹ کے مطابق ، حملہ آوروں نے کابل کے شور بازار ضلع میں گوردوارے پر مقامی وقت کے مطابق صبح07:45بجے حملہ کر دیا۔ حملہ کے وقت لگ بھگ 150لوگ گوردوارے میں عبادت کر رہے تھے ۔ اس سے پہلے ہندو اور سکھ کے نمائندہ ایم پی نریندر سنگھ نے یہ جانکاری دی تھی ۔ انہوں نے بتایا تھا کہ چار خودکش حملہ آوروں نے یہ حملہ کیا اور شروعاتی دور میںچار لوگ مارے گئے۔
25 March,2020