National News

تھائی۔کمبوڈیائی رہنماوں نے جنگ بندی پر رضامندی ظاہر کی: ٹرمپ

تھائی۔کمبوڈیائی رہنماوں نے جنگ بندی پر رضامندی ظاہر کی: ٹرمپ

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے اعلان کیا کہ تھائی لینڈ اور کمبوڈیا کے رہنماوں نے کئی دنوں سے جاری جان لیوا جھڑپوں کے بعد جنگ بندی کو دوبارہ نافذ کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ یہ معاہدہ اس جنگ بندی کو بچانے کے لیے کیا گیا ہے، جسے امریکی انتظامیہ نے اسی سال کے آغاز میں کروانے میں مدد کی تھی۔ ٹرمپ نے تھائی وزیر اعظم انوتن چرنویرکل اور کمبوڈیائی وزیر اعظم ہن مانیت سے بات چیت کے بعد سوشل میڈیا پر یہ اعلان کیا۔

ٹرمپ نے اپنے ٹروتھ سوشل ہینڈل پر پوسٹ میں کہا کہ دونوں رہنما آج شام سے ہر قسم کی فائرنگ روکنے اور ملائیشیا کے وزیر اعظم انور ابراہیم کی مدد سے میرے ساتھ ہونے والے اصل امن معاہدے کو بحال کرنے پر متفق ہو گئے ہیں۔



Comments


Scroll to Top