Latest News

میں یہاں آئین اور ہندوستان کو بچانے آیا ہوں، شاہین باغ خواتین مظاہرین سے یوگیندر یادو کا خطاب

میں یہاں آئین اور ہندوستان کو بچانے آیا ہوں، شاہین باغ خواتین مظاہرین سے یوگیندر یادو کا خطاب

نئی دہلی:قومی شہریت قانون( سی اے اے )، قومی شہری رجسٹر (این آر سی ) اور قومی آبادی رجسٹر  (این پی آر)کے خلاف شاہین باغ میں خواتین مظاہرین کی حمایت کرتے ہوئے سوراج ابھیان کے صدر یوگیندریادو نے کہا کہ میں یہاں ملک اور آئین کو بچانے کے لئے یہاں آیا ہوں  ۔یہ بات انہوں نے شاہین باغ خواتین مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

PunjabKesari
 انہوں نے خواتین کے جذبے کو سلام کرتے ہوئے کہاکہ خواتین آئین کی حفاظت کے لئے اس سخت سردی کے موسم میں آرام و آسائش کو چھوڑ کر دن رات کا دھرنا دے رہی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ خواتین کا یہ جذبہ پورے ملک کے لئے ایک مثال ہے۔ انہوں نے کہاکہ آج کا وقت ملک کو بچانے کا ہے اور میں بھی آپ لوگوں کے درمیان ہندوستان کو اور اس کے آئین کو بچانے کے لئے آیا ہوں ۔

PunjabKesari
کل ہند مسلم یوتھ فورم کے سرپرست ٹی ایم ضیا الحق نے مظاہرہ میں شرکت کرتے ہوئے کہا کہ شاہین باغ کا خواتین مظاہرہ پوری دنیا کو پیغام دے گا کہ یہاں کی خواتین کسی طرح بھی اپنے حقوق اور ملک کے آئین کی حفاظت میں کسی سے پیچھے نہیں ہیں۔ انہوں نے کہاکہ حکومت کا یہ نہ صرف جابرانہ ہے بلکہ ملک کے لئے تباہ کن بھی ہے اور یہ صرف مسلمانوں کے خلاف ہی نہیں ہے بلکہ ہندؤوں کے بھی خلاف ہے۔

 



Comments


Scroll to Top