Latest News

سی اے اے پر اویسی کا  اشتعال انگیز بیان -کہا،   میں کاغذ نہیں ، سینہ دکھاؤں گا کہ مارو گولی

سی اے اے پر اویسی کا  اشتعال انگیز بیان -کہا،   میں کاغذ نہیں ، سینہ دکھاؤں گا کہ مارو گولی

حیدرآباد: شہر یت ترمیمی قانون ( سی اے اے ) اور این آر سی کے خلاف اپوزیشن کے بیانات تھمنے کا نام نہیں لے رہے ہیں اور مودی حکومت  پر مسلسل حملہ آور ہیں۔ اپنے بیانات سے سرخیوں میں رہنے والے آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین( اے آئی ایم آئی ایم )   کے صدر اسد الدین اویسی  نے ایک بار پھر سے مودی حکومت پر نشانہ سادھا ہے ۔

PunjabKesari
اسدالدین اویسی نے اتوار کو حیدرآباد میں ایک عوامی اجلاس کو خطاب کرتے  ہوئے  شہریت قانون ( سی اے اے )اور قومی شہری رجسٹر ( این آر سی ) کو لے کر مودی حکومت کو چیلنج کیا ہے۔ اویسی نے کہا چاہے کچھ بھی ہو جائے، میں کوئی کاغذ نہیں دکھانے والا۔ میں سینے پر گولی کھانے کے لئے تیار ہوں، لیکن وطن نہیں چھوڑوں گا۔ میں ہندوستان میں ہی رہوں گا۔ اویسی نے کہا  جو مودی اور شاہ کے خلاف آواز اٹھائے گا وہ صحیح معنوں میں مرد مجاہد کہلائے گا۔ میں وطن میں رہوں گا، کاغذ نہیں دکھاؤں گا۔ کاغذ اگر دکھانے کی بات ہو گی تو سینہ دکھاؤں گا کہ مارو گولی ، مارو گولی میرے سینے پر، کیونکہ میرے دل میں ہندوستان کی محبت ہے۔

https://twitter.com/ANI/status/1226706290014965760?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1226706290014965760&ref_url=https%3A%2F%2Furdu.news18.com%2Fnews%2Fnation%2Fsouth-india-asaduddin-owaisi-challenges-modi-government-on-caa-nrc-na-293135.html
بتادیں کہ  سی  اے اے  اور این آر سی  کو لیکر گزشتہ قریب دو ماہ سے احتجیجی مظاہرے ہو رہے ہیں۔ جہاں اپوزیشن نے حکومت کے خلاف  بحث کرنے کا مورچہ کھو ل رکھا ہے ، وہیں عام لوگ بھی سڑکوں پر مظاہرہ کر رہے ہیں۔ دہلی کے شاہین باغ میں تقریباً 57 دنوں سے خواتین نے مورچہ سنبھال رکھا ہے ۔

PunjabKesari
اس سے پہلے وزیر اعظم مودی نے شاہین باغ میں شہریت قانون کے خلاف احتجاج کر رہیں خواتین کا معاملہ اٹھایا تھا۔ لوک سبھا میں وزیر اعظم مودی پر طنز کستے ہوئے اویسی نے کہا تھا کہ خود کو مسلم خواتین کا بھائی کہنے والے وزیر اعظم مودی اب ان کے دھرنے سے ڈرے کیوں ہوئے ہیں؟
اویسی نے این آر سی لانے پر کوئی فیصلہ نہیں ہونے سے متعلق حکومت کے بیان کا حوالہ دیا اور وزیر اعظم کو چیلنج کیا کہ وہ ایوان میں آ کر جواب دیں کہ کیا این پی آر اور این آر سی جڑے ہوئے ہیں یا نہیں۔



Comments


Scroll to Top