National News

یوکرین کھلاڑیون نے ڈبلیو ٹی اے سے روس کی مذمت کرنے کا مطالبہ کیا

یوکرین کھلاڑیون نے ڈبلیو ٹی اے سے روس کی مذمت کرنے کا مطالبہ کیا

کیف:یوکرینی ٹینس کھلاڑی مارتا کوستیوک اور لیسا تسورینکو نے اپنے ملک میں روسی فوجی کارروائی کی مذمت نہ کرنے کیلئے ویمن ٹینس اسو سی ایشن(ڈبلیوٹی اے)کی تنقید کی۔کوستیوک اور تسورینکو دونوں نے ٹویٹ کیا،ہمارے وطن کی صورت حال پر ردعمل کی کمی پر کافی حیرت اور بے اطمینانی ہے۔

انہوں نے کہا،ہم ڈبلیو ٹی اے سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ڈبلیو ٹی اے فورا روسی حکومت کی مذمت کرے،سبھی کھیلوں کو روس سے باہر منعقد کرے اور ایسا کرنیکے لئے آئی ٹی ایف سے رابطہ کرے۔یوکرینی کھلاڑیوں نے ڈبلیو ٹی اے سے آئی او سی کی رہنمائی پر عمل کرنے کی اپیل کی،جس نے روس پر کھیل پابندی لگانے کی اپیل کی ہے۔انہوں نے ٹویٹ کیا،جنگ بند کرو۔روسی حملہ بند کرو۔ہمارے گھروں میں امن لا۔انسان بنو۔



Comments


Scroll to Top