National News

راہل کے خلاف عدالت کا تبصرہ سب کے لیے سبق ہے: رجیجو

راہل کے خلاف عدالت کا تبصرہ سب کے لیے سبق ہے: رجیجو

نئی دہلی: پارلیمانی امور کے وزیر کرن رجیجو نے کہا ہے کہ لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی کے بارے میں سپریم کورٹ کی طرف سے کیا گیا تبصرہ سبھی کے لئے سبق ہے مسٹر رجیجو نے آج یہاں ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ سیکورٹی اور سرحد کو لے کر مسٹر گاندھی کے غلط بیانات پر سپریم کورٹ کے سخت تبصرہ کا حوالہ دیتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی نے قومی جمہوری اتحاد (این ڈی اے) کی میٹنگ میں ارکان سے کہا کہ اگر آپ غلط بات کہیں گے تو عدالت بھی خاموش نہیں بیٹھے گی۔
انہوں نے کہا کہ یہ سب کے لیے سبق ہے کہ آپ ایک ذمہ دار شہری ہیں اور آپ کچھ بھی بول کرکے بچ نہیں سکتے۔ مسٹر گاندھی پر تبصرہ کے ساتھ عدالت کی طرف سے دی گئی ہدایات کو نہ صرف اپوزیشن لیڈروں کے لیے بلکہ ہر ایک کے لیے ایک سبق ہونا چاہیے کہ ایک ہندوستانی کو ملک کے خلاف بیان نہیں دینا چاہیے۔
پارلیمانی امور کے وزیر نے کہا کہ کانگریس نے پہلے بھی عدلیہ کی توہین کی ہے اور اب بھی کر رہی ہے۔ کانگریس آئین کو اپنے ہاتھ میں رکھنے کا ڈرامہ کرتی ہے لیکن آئین کو نہیں مانتی۔ کانگریس پارٹی ملک سے اوپر ایک خاندان میں یقین رکھتی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ این ڈی اے میٹنگ میں آپریشن سندور اور آپریشن مہادیو کی کامیابی کو سراہا گیا اور اس کے لیے سیکورٹی فورسز کو مبارکباد دی گئی۔
مسٹر رجیجو نے راجیہ سبھا میں قائد حزب اختلاف ملکارجن کھرگے کے اس الزام کو بھی بے بنیاد قرار دیا کہ سیکورٹی فورسز کو ایوان کے اندر بلایا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مارشل لاءکے علاوہ کوئی بھی ایوان میں داخل نہیں ہو سکتا۔ اپوزیشن کا یہ الزام کہ پولیس کو ایوان کے اندر لایا گیا بے بنیاد ہے۔
انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ کا اجلاس شروع ہوئے تین ہفتے ہوچکے ہیں لیکن اپوزیشن بلوں کو پاس نہیں ہونے دے رہی۔ ہم نے فیصلہ کیا ہے اور اپوزیشن سے بھی درخواست کی ہے کہ بل آج ایوان میں منظور کرایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ وہ اپوزیشن جماعتوں سے بار بار درخواست کر رہے ہیں کہ ایوان کو چلانے میں رکاوٹیں پیدا نہ کریں۔ ایوان کا وقت ضائع کرنے سے کروڑوں روپے کا نقصان ہوتا ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی ہے کہ اپوزیشن ایوان کو احسن طریقے سے چلانے میں مدد کرے گی۔



Comments


Scroll to Top