National News

بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے چیئرمین کرکٹ آپریشنز ناظم العابدین فہیم کی اپنی پچوں پر سخت تنقید

بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے چیئرمین کرکٹ آپریشنز ناظم العابدین فہیم کی اپنی پچوں پر سخت تنقید

ڈھاکہ:بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے چیئرمین کرکٹ آپریشنز ناظم العابدین فہیم نے اپنی پچوں پر سخت تنقید کرتے ہوئے شیر بنگلہ کرکٹ اسٹیڈیم کی پچ کے باونس کو غیر تسلی بخش قرار دے دیا۔ ناظم العابدین فہیم نے کہا کہ سپورٹنگ پچ تیار کرنے کی کوشش کی گئی تھی لیکن ایسا نہیں ہو سکا، ذمے داری ان پر عائد ہوتی ہے جو پچوں کی تیاری کے انچارج ہیں۔انہوں نے کہا کہ بورڈ نے کبھی لو باونس اور سلو پچوں کی تیاری کی ہدایت نہیں کی، زیادہ باونسی ٹریک کی جب درخواست کی گئی بہت کم ایسی پچ تیار ہوئیں، ہمیں قدرتی گراونڈ کنڈیشنز اور زیادہ میچ کا ہونا وجہ بتائی جاتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ میرپور کی وکٹ مجموعی طور پر تسلی بخش نہیں، ہمیں مستقبل میں اس حوالے سے کام کرنا ہو گا، پچوں کے معاملے کو مستقبل میں ترجیحی بنیادوں پر دیکھا جائے گا۔واضح رہے کہ پاکستان بنگلا دیش ٹی ٹوئنٹی سیریز کے پہلے دو میچز لو اسکورنگ رہے تھے، پہلے 2 میچز میں پاکستان ٹیم کو شکست ہوئی تھی۔ 
 



Comments


Scroll to Top