جالندھر: لاٹھیمار محلہ میں پرانی دشمنی کی وجہ سے ایک نوجوان نے دوسرے نوجوان کو گولی مار دی۔ واقعے میں زخمی نوجوان کو تشویشناک حالت میں ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ ملزم موقع سے فرار ہو گیا ہے۔ موصولہ اطلاع کے مطابق امن پاسوان ساکن ریرو پنڈ نے راہل نامی نوجوان پر فائرنگ کی۔ راہل لاٹھیمار محلہ کا رہنے والا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ دونوں کے درمیان پہلے سے ہی دشمنی چل رہی تھی۔
بتایا جا رہا ہے کہ فائرنگ کے دوران غیر قانونی ہتھیار سے گولی چلائی گئی۔ امن کے خلاف پہلے بھی ڈکیتی کا مقدمہ درج ہے۔ فائرنگ کی آواز سن کر آس پاس کے لوگ جمع ہوگئے اور خون میں لت پت راہل کو پرائیویٹ ہسپتال میں داخل کرایا گیا۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے موقع پر پہنچ کر تفتیش شروع کردی۔ پولیس ملزم کی تلاش کر رہی ہے۔ اس کے ساتھ ہی علاقے میں دہشت کا ماحول بنا ہواہے۔