نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نے نوجوانوں کو ملک کے مستقبل کی بنیاد قرار دیتے ہوئے انہیں روزگار کے ذریعہ طاقت دینے کے واسطے ملک کے نوجوانوں کے لیے ایک لاکھ کروڑ روپے کی پردھان منتری وکست بھارت روزگار یوجنا بنائی آج سے ہی نافذ کرنے کا اعلان کیا مسٹر مودی نے 79ویں یوم آزادی پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس اسکیم کے تحت پرائیویٹ سیکٹر میں پہلی ملازمت حاصل کرنے والے بیٹے یا بیٹی کو حکومت کی طرف سے 15000 روپے دیئے جائیں گے۔ نوجوانوں کو 15000 روپے تک کی پہلی نوکری کی حکومت کی گارنٹی ملے گی۔
انہوں نے کہا کہ آج 15 اگست ہے اور ملک کی آزادی کی 79ویں سالگرہ ہے۔ ملک کے نوجوانوں کو روزگار کے مواقع فراہم کرنے کے لیے آج سے ہی نوجوانوں کے لیے ایک لاکھ کروڑ روپے کی اسکیم نافذ کی جا رہی ہے۔ نوجوانوں کو روزگار دینے والی کمپنیوں کی حوصلہ افزائی کا بھی منصوبہ بنایا گیا ہے جس کے تحت یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ جو کمپنی زیادہ روزگار فراہم کرے گی اسے مراعات دی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ اس اسکیم سے تقریباً 3.5 کروڑ نوجوانوں کو روزگار کے مواقع فراہم ہونے کی امید ہے۔
وزیر اعظم نے کہا کہ پی ایم وکست بھارت روزگار یوجنا کے تحت پہلی بار ملازمت پانے والے نوجوانوں کو 15000 روپے دیے جائیں گے۔ نئے نوجوانوں کو ملازمتیں دینے والی کمپنیوں کو حکومت کی طرف سے فی ملازم 3000 روپے کی ترغیب دی جائے گی۔ یہ اسکیم ایمپلائز پروویڈنٹ فنڈ آرگنائزیشن کے ذریعے چلائی جائے گی۔