نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعہ کو فلم اداکار رجنی کانت کے سنیما میں 50 سال مکمل ہونے پر مبارکباد دی مسٹر مودی نے آج ایکس پر ایک پوسٹ میں لکھا ”تھرو رجنی کانت جی کو سنیما میں 50 شاندار سال مکمل کرنے پر مبارکباد ان کا سفر تاریخی رہا ہے، جس میں ان کے متنوع کرداروں نے مختلف پیڑھیوں کے لوگوں کے ذہنوں پر انمٹ نقوش چھوڑے ہیں میں آنے والے وقتوں میں ان کی کامیابی اور اچھی صحت کی خواہش کرتا ہوں۔“ وزیر اعظم نے رجنی کانت کے ساتھ اپنی ایک تصویر بھی شیئر کی۔