National News

مودی نے گنیشن کی موت پر کیا اظہار تعزیت

مودی نے گنیشن کی موت پر کیا اظہار تعزیت

نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعہ کو ناگالینڈ کے گورنر تھیرو لا گنیشن کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا۔ مسٹر مودی نے ایکس پر اپنی پوسٹ میں لکھا ناگالینڈ کے گورنر تھیرو لا گنیشن جی کے انتقال سے غمزدہ ہوں۔ انہیں ایک وقف قوم پرست کے طور پر یاد رکھا جائے گا جنہوں نے اپنی زندگی خدمت اور ملک کی تعمیر کے لیے وقف کر دی تھی، انہوں نے تمل ناڈو میں بی جے پی کو وسعت دینے کے لیے سخت محنت کی۔ انہیں تمل ثقافت سے بھی گہرا لگاو¿ تھا۔ میری تعزیت ان کے خاندان اور مداحوں کے ساتھ ہے۔“ وزیر اعظم نے گورنر کے ساتھ اپنی ایک تصویر بھی شیئر کی۔ مسٹر گنیشن کا آج تمل ناڈو کے چنئی میں مختصر علالت کے بعد انتقال ہوگیا۔
 



Comments


Scroll to Top