National News

لندن میں وزیراعظم مودی کا پرتپاک خیرمقدم

لندن میں وزیراعظم مودی کا پرتپاک خیرمقدم

لندن/نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی دو ممالک کے اپنے چار روزہ دورے کے پہلے مرحلے میں بدھ کی رات دیر گئے برطانوی دارالحکومت لندن پہنچے جہاں ہندوستانی برادری کے لوگوں نے ان کا پرتپاک استقبال کیا مسٹر مودی جمعرات کو اپنے برطانوی ہم منصب کیئر اسٹارمر کے ساتھ مختلف موضوعات پر دو طرفہ بات چیت کریں گے دونوں رہنماؤں کی موجودگی میں ہندوستان اور برطانیہ کے درمیان آزاد تجارتی معاہدے پر دستخط کرنے کی بھی پوری تیاریاں ہیں۔
لندن میں این آر آئیز کی طرف سے خیرمقدم کرنے کے بعد مسٹر مودی نے کہا کہ وہ اس پرتپاک استقبال سے مغلوب ہیں۔
وزیر اعظم نے ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں کہا، "برطانیہ میں ہندوستانی کمیونٹی کی طرف سے جو گرمجوشی سے استقبال کیا گیا ہے، میں بہت متاثر ہوا ہوں۔ ہندوستان کی ترقی کے لیے ان کا پیار اور جذبہ واقعی حوصلہ افزا ہے۔
قبل ازیں، لندن کے ہوائی اڈے پر پہنچنے کے بعد مسٹر مودی نے کہا، "میں لندن پہنچ گیا ہوں۔ یہ دورہ ہمارے ممالک کے درمیان اقتصادی شراکت داری کو آگے بڑھانے میں اہم کردار ادا کرے گا۔ اس دورے کا بنیادی مقصد ہمارے لوگوں کی خوشحالی، ترقی اور روزگار کے مواقع پیدا کرنا ہوگا۔ ہندوستان-برطانوی دوستی عالمی ترقی کے لیے ضروری مضبوط دوستی ہے۔" برطانوی وزیر اعظم کے ساتھ دو طرفہ بات چیت کے بعد مسٹر مودی شام کو برطانیہ کے بادشاہ چارلس سوم سے بھی ملاقات کرنے والے ہیں۔ اس کے بعد شام کو ہی وہ اپنے دورے کے دوسرے اور آخری مرحلے میں مالدیپ روانہ ہوں گے۔
 



Comments


Scroll to Top