National News

مالدیپ میں ترقی اور خوشحالی کے لیے ہندوستان 5,000 کروڑ روپے قرض کی امداد فراہم کرے گا: مودی

مالدیپ میں ترقی اور خوشحالی کے لیے ہندوستان 5,000 کروڑ روپے قرض کی امداد فراہم کرے گا: مودی

مالے/نئی دہلی: مالدیپ کی ترقی اور خوشحالی کے تئیں ہندوستان کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی نے اسے تقریباً 5,000 کروڑ روپے کی قرض امداد فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے مسٹر مودی، جو مالدیپ کے دورے پر ہیں، نے جمعہ کو یہاں صدر محمد معزو کے ساتھ دو طرفہ بات چیت کے بعد ایک مشترکہ پریس بیان میں آزادی کے 60 سال کی تاریخی سالگرہ پر مالدیپ کے لوگوں کو ہندوستان کی مبارکباد دی۔
انہوں نے کہا کہ ہندوستان مالدیپ کی ترقی اور خوشحالی کے لئے پرعزم ہے۔ انہوں نے کہا، "ہماری ترقیاتی شراکت داری کو ایک نئی تحریک دینے کے لیے، ہم نے مالدیپ کو تقریباً 5000 کروڑ روپے کی "لائن آف کریڈٹ" فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ امداد مالدیپ کے عوام کی ترجیحات کے مطابق یہاں کے بنیادی ڈھانچے کی ترقی سے متعلق منصوبوں کے لیے استعمال کی جائے گی۔
مسٹر مودی نے کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان اقتصادی تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ دونوں ملک دو طرفہ سرمایہ کاری کے معاہدے کو حتمی شکل دینے کی سمت کام کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ آزاد تجارتی معاہدے پر بھی بات چیت شروع ہو گئی ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ مقامی کرنسی کا نظام شروع کرنے اور روپے میں براہ راست تجارت کے لیے بھی کام کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مالدیپ میں جس رفتار سے یو پی آئی کو فروغ دیا جا رہا ہے اس سے سیاحت کو فروغ ملے گا۔
مالدیپ کو ہندوستان کا سب سے قریبی پڑوسی بتاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہندوستان کو مالدیپ کا سب سے قابل اعتماد دوست ہونے پر بھی فخر ہے۔ انہوں نے کہا، "مالدیپ ہندوستان کی پڑوس کی پہلی پالیسی اور اوشین ویڑن دونوں میں ایک اہم مقام رکھتا ہے۔ چاہے وہ آفت ہو یا وبا، ہندوستان ہمیشہ ' ’فرسٹ رسپونڈر‘ کے طور پر مالدیپ کے ساتھ کھڑا رہا ہے۔
مسٹر مودی نے کہا کہ ہندوستان نے ہمیشہ بحران کے وقت مالدیپ کا ساتھ دیا ہے۔ انہوں نے کہا، "چاہے یہ ضروری اشیائ فراہم کرنے کی بات ہو یا کووڈ کے بعد معیشت کو سنبھالنے کی بات ہو، ہندوستان نے ہمیشہ مل کر کام کیا ہے۔
ہندوستان کی مدد سے بنائے گئے چار ہزار سوشل ہاو¿سنگ یونٹس اب مالدیپ میں کئی خاندانوں کے لیے ایک نئی شروعات بن جائیں گے۔ یہ ایک نیا گھر ہوگا۔"
انہوں نے کہا کہ گریٹر میل کنیکٹیویٹی پروجیکٹ، ادو روڈ ڈیولپمنٹ پروجیکٹ اور دوبارہ تیار شدہ ہنیمادھو انٹرنیشنل ایئرپورٹ پورے خطے کو ایک اہم ٹرانزٹ اور اقتصادی مرکز کے طور پر ابھرنے کے قابل بنائے گا۔
دفاع اور سلامتی کے شعبے میں باہمی تعاون کو باہمی اعتماد کی علامت قرار دیتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا، "وزارت دفاع کی عمارت جس کا آج افتتاح کیا جا رہا ہے، اعتماد کی ٹھوس عمارت ہے، یہ ہماری مضبوط شراکت داری کی علامت ہے۔"
انہوں نے مالدیپ کے ساتھ دوستی کو اٹوٹ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہماری دوستی ہمیشہ قائم رہے گی۔
ہماری شراکت اب موسمیات تک بھی پھیلے گی، چاہے موسم کوئی بھی ہو، ہماری دوستی ہمیشہ 'روشن' اور 'صاف' رہے گی۔
انہوں نے کہا کہ ہندوستان مالدیپ کی دفاعی صلاحیتوں کی ترقی میں مدد کرتا رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ بحر ہند کے خطے میں امن، استحکام اور خوشحالی دونوں ممالک کا مشترکہ ہدف ہے۔
مسٹر مودی نے کہا کہ کولمبو سیکورٹی چوٹی کانفرنس میں دونوں ملک علاقائی سمندری سیکورٹی کو مضبوط بنانے کے لئے مل کر کام کریں گے۔ آب و ہوا کی تبدیلی کو دونوں ممالک کے لیے مشترکہ چیلنج بتاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہندوستان قابل تجدید توانائی کے شعبے میں اپنی مہارت مالدیپ کے ساتھ اشتراک کرے گا۔



Comments


Scroll to Top