نئی دہلی:صدرِ جمہوریہ محترمہ دروپدی مرمو نے آج اپنے عہدے کے تین سال مکمل کر لیے ہیں اپنے مختصر کلمات میں صدرجمہوریہ نے کہا کہ یہ باعثِ اطمینان ہے کہ گزشتہ تین سالوں میں بہت سے فیصلے کیے گئے اور ایسے کام کیے گئے جن سے شہریوں کا راشٹرپتی بھون کے ساتھ تعلق مضبوط ہوا ہے ہمارا ہمیشہ سے یہی مقصد رہا ہے کہ ملک کی ترقی کے سفر میں خاص طور پر پسماندہ اور محروم طبقات سمیت تمام طبقات کو موثر طریقے سے جوڑا جائے۔ انہوں نے اس بات پر خوشی کا اظہار کیا کہ راشٹرپتی بھون معذور افراد کے لیے زیادہ قابل رسائی بن گیا ہے۔ صدرجمہوریہ نے یقین ظاہر کیا کہ آنے والے دنوں میں مختلف نئے اقدامات کیے جائیں گے۔
اپنے عہدے کے تیسرے سال کے مکمل ہونے پر، صدرجمہوریہ دروپدی مرمو نے راشٹرپتی بھون اور صدراتی رہائش گاہوں میں شروع کئے گئے مختلف اہم اقدامات میں حصہ لیا، جن میں درج ذیل اقدامات شامل ہیں:صدراتی رہائش گاہ کو معذور افراد کے لیے دوستانہ مقام قرار دینا۔منظم50 نکاتی سفارشات پر عمل درآمد کے بعد راشٹرپتی بھون، امرت ا±دھیان اور راشٹرپتی بھون میوزیم معذور افراد کے لیے دوستانہ مقامات بن گئے۔ یہ سفارشات پنڈت دین دَیال ا±پادھیائے نیشنل انسٹی ٹیوٹ فار فزیکلی ھینڈی کیپڈ نے دی تھیں۔
معذور افراد کے لیے دوستانہ قرار دیے جانے والے صدراتی رہائشی علاقے کا اعلان:پنڈت دینی دَیال ا±پادھیائے نیشنل انسٹی ٹیوٹ برائے جسمانی طورپر معذور افراد کی50 نکاتی سفارشات پر عملدرآمد کے بعد راشٹرپتی بھون، امرت ادھیان اور راشٹرپتی بھون میوزیم معذور افراد کے لیے مکمل طور پر دوستانہ مقامات بن گئے ہیں۔
ای-اپہار سیزن 2 کا آغاز، جس میں 250 سے زائد اشیاء کی نیلامی کی جائے گی۔ نیلامی سے حاصل ہونے والی تمام رقم بچوں کی فلاح و بہبود کے لیے چلائی جانے والی مختلف مہمات میں عطیہ کی جائے گی۔