Latest News

اندور: نگر نگم کے اجلاس میں سی اے اے ، این آر سی اور این پی آر کو لیکر ہوا ہنگامہ، دو کانگرس نیتا معطل

اندور: نگر نگم کے اجلاس میں سی اے اے ، این آر سی اور این پی آر کو لیکر ہوا ہنگامہ، دو کانگرس نیتا معطل

اندور:اندور میونسپل کا آخری اجلاس بھی آج ہنگامے کی نذر ہو گیا۔آج  کا یہ ہنگامہ سی اے اے ، این آر سی اور این پی آر کو لے کر ہوا۔ اس اجلاس میں کانگرس کے کونسلر  سی اے اے ، این آر سی  اور این پی آر کے خلاف بیچ لگا کر ایوان میں پہنچ گئے۔ بی جے پی کونسلر نے اس کی مخالفت کی تو ہنگامے شروع ہو گیا۔ جس کے بعد کانگرس کے دو کونسلروں صادق خان اور انور دستک کو معطل کر دیا گیا ہے۔
دراصل، ایوان کی کارروائی شروع ہوتے ہی کانگرس کے کونسلر اجلاس میں  سی اے اے ، این آر سی  اور این پی آر کے خلاف بیچ لگا کر پہنچ گئے۔ جیسے ہی ان کی انٹری ہوئی انہیں دیکھ کر بی جے پی کونسلر غصے میں آ گئے۔ انہوں نے کانگرس کونسلر کی اس حرکت کی مخالفت شروع کر دی ۔یکھتے ہی دیکھتے بات بڑھ گئی اور اجلاس میں ہنگامہ ہوگیا ۔
 



Comments


Scroll to Top