Latest News

سی اے اے  کے خلاف مظاہروں کے درمیان چیف جسٹس کا بیان- یونیورسٹی محض اینٹ اور گارے کی دیواروں کا نام نہیں

سی اے اے  کے خلاف مظاہروں کے درمیان چیف جسٹس کا بیان- یونیورسٹی محض اینٹ اور گارے کی دیواروں کا نام نہیں

نئی دہلی / ناگپور: پچھلے کچھ عرصے سے شہریت ترمیمی قانون ( سی اے اے )اور دیگر مسائل پر یونیورسٹیوں میں طالب علموں کا مظاہرہ دیکھنے کو مل رہا ہے۔اس دوران چیف جسٹس شرد اروند بوبڈے نے کہا کہ یونیورسٹی صرف اینٹ اور گارے کی دیواریں نہیں ہیں۔یقینی طور پر یونیورسٹیوں کو اسمبلی لائن پروڈکشن یونٹ کی طرح کام نہیں کرنا چاہئے۔ شرد اروند  بوبڈے نے کہا کہ شہریت صرف لوگوں کے حقوق کے بارے میں ہی نہیں، بلکہ معاشرے کے  لئے کئے گے  ان کے کاموں کے بارے میں بھی ہے۔انہوں نے کہا کہ کچھ تعلیمی ادارے انتہائی کمرشل ذہنیت کے ہو گئے ہیں، جبکہ تعلیم کا حقیقی مقصد ذہنی  قابلیت اور کردارکو سنوارنا ہے ۔
دہلی کے شاہین باغ علاقے میں شہریت ترمیمی قانون کے خلاف  مظاہرے پر دہلی ہائی کورٹ نے شاہین باغ میں مظاہرین سے سڑک خالی کرانے کی مانگ کو لے دائر عرضی پر سماعت کرتے ہوئے دہلی پولیس کو اس میں دخل دینے اور قانون کے مطابق سڑک خالی کرانے کا حکم دیا تھا۔ جس سے کالندی کنج میں روڈ  کو آمد ورفت کے لئے کھولا  جا سکے۔دہلی پولیس نے 2 دن شاہین باغ جاکر سڑک پر مظاہرہ کر رہے لوگوں سے سڑک خالی کرنے کی اپیل کی لیکن اس کا کوئی اثر مظاہرین پر نہیں پڑا۔
 



Comments


Scroll to Top