Latest News

مادورو کو گرفتار کرنے کے بعد ٹرمپ کی دھمکی - ساری دنیاکے نیتا سن لیں، امریکہ سے پنگے کا بھگتو گے برا انجام

مادورو کو گرفتار کرنے کے بعد ٹرمپ کی دھمکی - ساری دنیاکے نیتا سن لیں، امریکہ سے پنگے کا بھگتو گے برا انجام

واشنگٹن: امریکی فوج کی جانب سے وینزویلا کے صدر نکولس مادورو کی گرفتاری کے چند ہی گھنٹوں بعد صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے دنیا بھر کے رہنماؤں کو سخت پیغام دیا ہے۔ ٹرمپ نے واضح الفاظ میں کہا کہ امریکہ اپنے قومی مفادات اور قانون کو چیلنج کرنے والوں کو کسی بھی قیمت پر نہیں بخشے گا۔ ٹرمپ نے دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ دنیا کے تمام رہنما سن لیں کہ امریکہ کے ساتھ کسی بھی قسم کی زیادتی کرنے والوں کا انجام برا ہوگا۔
ہفتہ کی علی الصبح مادورو کی گرفتاری اور امریکہ میں ان پر فرد جرم عائد ہونے کے بعد ٹرمپ نے کہا کہ یہ کارروائی صرف وینزویلا تک محدود پیغام نہیں ہے بلکہ ان تمام ممالک اور رہنماؤں کے لیے وارننگ ہے جو امریکہ کے خلاف سرگرمیوں میں شامل ہیں۔ ٹرمپ نے کہا، قانون سے بالاتر کوئی نہیں ہے۔ اگر کوئی رہنما جرم کرتا ہے، منشیات کی اسمگلنگ میں ملوث ہوتا ہے یا امریکہ کے مفادات کو نقصان پہنچاتا ہے تو اسے نتائج بھگتنا ہوں گے، چاہے وہ کہیں بھی ہو۔
امریکی انتظامیہ کے مطابق مادورو پر منشیات کی اسمگلنگ اور دہشت گردی سے متعلق سنگین الزامات ہیں اور طویل عرصے سے انہیں امریکی عدالتیں مطلوب قرار دے چکی تھیں۔ ٹرمپ انتظامیہ نے اسے قانون نافذ کرنے کی کارروائی قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ کسی ملک کے خلاف جنگ نہیں بلکہ جرم کے خلاف کارروائی ہے۔ تاہم اس اقدام کے بعد عالمی سطح پر سخت ردعمل سامنے آیا ہے۔ کئی ممالک نے اسے خودمختاری کی خلاف ورزی قرار دیا ہے، جبکہ امریکہ کے حامی وینزویلا کے اپوزیشن حلقوں نے اسے ایک تاریخی قدم بتایا ہے۔ ماہرین کا ماننا ہے کہ ٹرمپ کی یہ وارننگ عالمی سیاست میں امریکہ کی جارحانہ اور واضح حکمت عملی کو ظاہر کرتی ہے، جس کے اثرات آنے والے دنوں میں بین الاقوامی تعلقات پر پڑ سکتے ہیں۔
 



Comments


Scroll to Top