Latest News

امریکہ نے ایٹمی جنگ ٹال دی۔۔۔ ٹرمپ نے پھر لیا ہند - پاک جنگ بندی کا کریڈٹ

امریکہ نے ایٹمی جنگ ٹال دی۔۔۔ ٹرمپ نے پھر لیا ہند - پاک جنگ بندی کا کریڈٹ

انٹرنیشنل ڈیسک:امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے جمعہ کو ایک بار پھر دعوی کیا کہ انہوں نے  ہندوستان اور پاکستان کو لڑائی سے روکا اور دونوں ممالک سے کہا کہ ان کی(ٹرمپ)انتظامیہ ایک دوسرے پر گولیاں چلانے والوں کے ساتھ کاروبار نہیں کر سکتی۔ ٹرمپ نے ارب پتی تاجر اور ٹیسلا کے سی ای او ایلون مسک کے ساتھ اوول آفس میں ایک نیوز کانفرنس کے دوران کہا کہ  ہم نے ہندوستان اور پاکستان کو لڑائی سے روک دیا۔ میرا ماننا ہے کہ یہ جوہری تباہی میں بدل سکتا تھا۔
 سرکاری کارکردگی کی نگرانی کرنے والے مسک،  ٹرمپ انتظامیہ کو چھوڑ رہے ہیں۔ ٹرمپ نے کہا کہ وہ  ہندوستان کے رہنماؤں، پاکستان کے رہنماؤں اور ہمارے لوگوں کا بھی شکریہ ادا کرنا چاہتے ہیں۔ ہم نے تجارت کے بارے میں بات کی،اور کہا کہ ہم ان لوگوں کے ساتھ کاروبار نہیں کر سکتے جو ایک دوسرے پر گولی چلا رہے ہیں اور جن کی طرف سے جوہری ہتھیار استعمال کر نے کا امکان ہے ۔  ٹرمپ نے کہا کہ ہندوستان اور پاکستان کے رہنما "عظیم"  ہیں  اور "انہوں نے  سمجھداری دکھاتے ہوئے اظہار اتفاق کیا ، جس کے بعد یہ سارا معاملہ رک گیا۔
جموں و کشمیر کے پہلگام میں 22 اپریل کو ہونے والے دہشت گردانہ حملے میں 26 افراد ہلاک  ہونے کے تقریبا دو ہفتے بعد ہندوستان نے پاکستان اور پاکستان کے زیر قبضہ کشمیر (پی او کے)میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بناتے ہوئے آپریشن سندور شروع کیا۔ سرحد کے دونوں اطراف سے چار دن تک ڈرون اور میزائل حملوں کے بعد، ہندوستان اور پاکستان نے 10 مئی کو لڑائی بند کرنے پر اتفاق کیا۔
 



Comments


Scroll to Top