پشاور: پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخواہ میں اتوار کو ایک دھماکے میں دو افراد ہلاک ہو گئے۔ حکام نے یہ جانکاری دی۔ ایک ریسکیو اہلکار نے بتایا کہ پشاور سے 35 کلومیٹر دور ضلع کوہاٹ کے قصبے درہ آدم خیل میں ایک گھر کے قریب ٹیوب ویل پھٹ گیا جس کے نتیجے میں دو افرادہلاک ہوگئے۔ اہلکار نے بتایا کہ دھماکے سے مکان مکمل طور پر تباہ ہو گیا۔
ایک اور واقعے میں نامعلوم حملہ آوروں نے ضلع بنوں میں زیر تعمیر عمارت میں دیسی ساختہ بم نصب کر کے دھماکہ کر دیا۔ ایک اہلکار نے بتایا کہ دھماکے سے ایمرجنسی سروس سے متعلق عمارت کو کافی نقصان پہنچا ہے۔ تاہم واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔