نیشنل ڈیسک: اتر پردیش کے دیوریا ضلع کے بنکاٹا تھانے کے گاؤں پکڑی نڑھیا میں اتوار کی صبح ایک رہائشی جھونپڑی میں آگ لگنے سے تین سالہ معصوم بچے کی جل موت ہوگئی ۔ پولیس نے یہ اطلاع دی۔ بنکاٹا تھانے کے انسپکٹر (ایس ایچ او)امیت رائے نے بتایا کہ معصوم بچے کی آج صبح تقریبا 7 بجے آگ لگنے سے موت ہوگئی۔انہوں نے بتایا کہ بہار کے سیوان ضلع کے رہنے والے راجیش کی بیوی کچھ دن پہلے اپنے بیٹے روشن(تین)کے ساتھ اپنے میکے آئی تھی۔
اتوار کی صبح اچانک جھونپڑی میں آگ لگ گئی۔ ایس ایچ او نے بتایا کہ جب آگ لگی تو روشن جھونپڑی میں تھا۔گھر کے دیگر افراد بھاگ کر آگ بجھانے لگے۔ لیکن کسی کو اندازہ نہیں تھا کہ روشن اندر ہے۔ انہوں نے بتایا کہ آگ بجھانے کے کچھ دیر بعد جب روشن کی تلاش شروع ہوئی تو اس کی لاش بستر کے نیچے پڑی ہوئی ملی۔ ایس ایچ او نے بتایا کہ جھلسنے کے باعث معصوم بچہ موقع پر ہی دم توڑ گیا۔ پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا ہے۔