National News

دردناک حادثہ: گہری کھائی میں گری کار، ایک خاتون کی موت، 6 زخمی

دردناک حادثہ: گہری کھائی میں گری کار، ایک خاتون کی موت، 6 زخمی

نیشنل ڈیسک: اتراکھنڈ کے اترکاشی ضلع میں جمعہ کو رشی کیش-گنگوتری قومی شاہراہ پر ایک گاڑی کھائی میں گرنے سے ایک خاتون کی موت ہو گئی اور چھ دیگر زخمی ہو گئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ دھارسو بند کے قریب پیش آیا جہاں گاڑی اچانک بے قابو ہو کر کھائی میں جاگری۔ پولیس کا کہنا ہے کہ حادثے میں ایک خاتون کی موت ہو گئی جبکہ چھ دیگر زخمی ہو گئے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ زخمیوں میں چار بچے بھی شامل ہیں۔ پولیس نے بتایا کہ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی محکمہ ریونیو، پولیس اور ریاستی ڈیزاسٹر رسپانس فورس کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور راحت اور بچاو¿ کا کام انجام دیا۔ پولیس نے بتایا کہ زخمیوں کو علاج کے لیے ہیلتھ سینٹر چنیالیسور لایا گیا ہے۔
دھارسو پولیس اسٹیشن کے سربراہ دنیش کمار نے بتایا کہ متوفی کی شناخت گمری گاو¿ں کی رہنے والی وندنا دیوی (30) کے طور پر کی گئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ زخمیوں میں چار سے آٹھ سال کی عمر کے چار بچے بھی شامل ہیں۔
 



Comments


Scroll to Top