Latest News

بنگلہ دیش میں نہیں رُک رہا ہندؤوں پرظلم کا سلسلہ ، بیوہ خاتون کی عصمت دری، پھر درخت سے باندھ کر ۔۔۔

بنگلہ دیش میں نہیں رُک رہا ہندؤوں پرظلم کا سلسلہ ، بیوہ خاتون کی عصمت دری، پھر درخت سے باندھ کر ۔۔۔

نیشنل ڈیسک: بنگلہ دیش میں اقلیتی ہندو برادری سے جڑا ایک اور سنگین واقعہ سامنے آیا ہے جس نے انسانی حقوق کے حوالے سے تشویش بڑھا دی ہے۔ تازہ معاملہ وسطی بنگلہ دیش کے کالی گنج علاقے کا ہے جہاں ایک ہندو بیوہ خاتون کے ساتھ مبینہ طور پر اجتماعی زیادتی کی گئی۔ الزام ہے کہ دو افراد نے پہلے خاتون کے ساتھ زیادتی کی اور پھر اسے درخت سے باندھ کر اس کے بال کاٹ دیے۔
مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق متاثرہ خاتون نے پولیس میں درج کرائی گئی شکایت میں بتایا کہ تقریباً ڈھائی سال پہلے اس نے کالی گنج میونسپلٹی کے وارڈ نمبر سات میں شاہین اور اس کے بھائی سے20  لاکھ ٹکا میں تین ڈیسیمل زمین اور ایک دو منزلہ مکان خریدا تھا۔ اس کے بعد سے ملزم شاہین مبینہ طور پر خاتون کو ناپسندیدہ پیشکشیں دینے لگا۔ انکار کرنے پر وہ اسے مسلسل ہراساں کرتا رہا۔ متاثرہ خاتون کے مطابق ہفتے کی شام جب اس کے گاؤں سے دو رشتہ دار اس کے گھر آئے ہوئے تھے، اسی دوران شاہین اپنے ساتھی حسن کے ساتھ زبردستی اس کے گھر میں داخل ہو گیا ۔ الزام ہے کہ دونوں نے خاتون کے ساتھ زیادتی کی اور بعد میں اس سے50 ہزار ٹکا ( تقریباً 37 ہزار روپے )کا مطالبہ بھی کیا۔
واقعے کے بعد علاقے میں غم و غصے کی فضا ہے۔ پولیس نے معاملے کی تفتیش شروع کر دی ہے اور ملزمان کے خلاف کارروائی کا عمل جاری ہے۔ یہ واقعہ ایک بار پھر بنگلہ دیش میں خواتین اور اقلیتوں کی حفاظت کو لے کر سنگین سوالات کھڑے کر رہا ہے۔
 



Comments


Scroll to Top