Latest News

سبرا منیم سوامی بولے- پاکستان کے ہوں گے چار ٹکڑے، پی او کے پر ایسے قبضہ کرے بھارت

سبرا منیم سوامی بولے- پاکستان کے ہوں گے چار ٹکڑے، پی او کے پر ایسے قبضہ کرے بھارت

1947میں جواہر لال نہرو نے یونائیٹڈ نیشنز سیکورٹی کونسل ((یواین ایس سی)میں جو پٹیشن ڈالی تھی، اسکو پی ایم مودی کو واپس لینا چاہئے۔پٹیشن واپس لیتے ہی ایل او سی کی راہ میں حائل رکاوٹیں غیر قانونی ہو جائیں گی ۔اس کے بعد بھارتی فوج ایل او سی پار کرکے مظفر آباد تک پہنچ جائے گی اور ہمارا قبضہ پی او کے  پر آسانی سے ہو جائے گا ۔ راجیہ سبھا رہنما سبرامنیم سوامی نے یہ بیان چندی گڑھ میں دیا۔سوامی   چنڈی گڑھ کے تتواودھان میں سیکٹر 10 کے ڈی اے وی کالج کے آڈیٹوریم میں ویکییشن آف پی او  کے پر منعقد قومی سیمینار میں بول رہے تھے۔انہوں نے کہا کہ اگر پاک اب بھی نہیں سدھرا تو آنے والے وقت میں پاکستان کے چار ٹکڑے ٹکڑے ہو جائیں گے۔
بی جے پی ممبر پارلیمنٹ نے پی ایم مودی کو مشورہ دیا کہ اب حکومت ہند کو اقوام متحدہ سے درخواست واپس لینے کی سمت میں کام کرنا چاہئے، تاکہ ہم پی او کے پر اپنا قبضہ جما سکیں۔ممبر پارلیمنٹ نے کہا کہ ملک آزاد ہونے کے بعد اس وقت کی حکومت کشمیر مسئلے کو اقوام متحدہ میں لے گئی تھی۔وہاں ثالثی کی بات اٹھی تو اقوام متحدہ نے جو حصہ بھارت کے پاس تھا، وہ بھارت کو دے دیا اور جو پاکستان کے پاس تھا، وہ پاک کو مل گیا۔سوامی نے کہا کہ اب حکومت ہند نے جموں کشمیر سے دفعہ 370 غیر مؤثر کر کے پی او کے کو بھارت میں شامل کرنے کا راستہ کھول دیا ہے۔انہوں نے چندی گڑھ سے ممبر پارلیمنٹ کرن کھیر سے بھی اپیل کی کہ وہ مودی کو اقوام متحدہ سے درخواست واپس لینے کا سجھاؤ دیں۔ممبر پارلیمنٹ نے کہا کہ پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان تو مہرہ ہیں، ملک تو کوئی اور ہی چلا رہا ہے۔
بی جے پی ممبر پارلیمنٹ نے کہا کہ میرا قبیلہ کشیپ ہے۔کشمیر کو کشیپ لوگوں نے بسایا تھا۔لہٰذا کشمیر سے میرا بہت پرانا رشتہ ہے۔یہ آرٹیکل بہت پہلے ختم ہو جانا چاہئے تھا، لیکن ایسا نہیں ہو سکا۔سوامی نے کہا کہ کشمیر سے آرٹیکل 370 ہٹانے کے لئے دو تہائی اکثریت کی ضرورت نہیں تھی۔یہ آرٹیکل اتنا آسان تھا کہ صرف صدر کی مہر سے ہی ختم ہو جاتا۔مرکزی حکومت نے ایسا ہی کیا۔
 



Comments


Scroll to Top