Latest News

بنگلہ دیش میں جمہوریت پر تالا! حسینہ کی عوامی لیگ پارٹی پر مکمل پابندی، امریکہ سخت ناراض

بنگلہ دیش میں جمہوریت پر تالا! حسینہ کی عوامی لیگ پارٹی پر مکمل پابندی، امریکہ سخت ناراض

نیویارک: اگلے سال کے آغاز میں بنگلہ دیش میں مجوزہ انتخابات سے قبل عوامی لیگ کی سرگرمیوں پر مکمل پابندی عائد کیے جانے پر امریکی اراکینِ کانگریس کے ایک گروپ نے تشویش کا اظہار کیا ہے۔ اراکینِ کانگریس نے کہا کہ بنگلہ دیش کے عوام کو آزاد اور منصفانہ انتخابات کے ذریعے حکومت منتخب کرنے کا موقع ملنا چاہیے۔ ایوانِ نمائندگان کی خارجہ امور کمیٹی کے رینکنگ رکن گریگری میکس، جنوبی اور وسطی ایشیا ذیلی کمیٹی کے چیئرمین بل ہوئیزینگا، جنوبی اور وسطی ایشیا ذیلی کمیٹی کی رینکنگ رکن سڈنی کیملیگر-  ڈوو اور رکنِ کانگریس جولی جانسن نے منگل کے روز بنگلہ دیش کی عبوری حکومت کے چیف ایڈوائزر محمد یونس کو ایک خط ارسال کیا جس میں فروری میں ہونے والے انتخابات سے قبل ایک سیاسی جماعت پر مکمل پابندی کے بارے میں تشویش ظاہر کی گئی۔
خط پر دستخط کرنے والوں میں رکنِ کانگریس ٹام سوزی بھی شامل ہیں۔ اراکینِ کانگریس نے کہا کہ یہ انتہائی ضروری ہے کہ عبوری حکومت تمام سیاسی جماعتوں کے ساتھ مل کر آزاد اور منصفانہ انتخابات کے لیے حالات سازگار بنائے تاکہ بنگلہ دیش کے عوام کی آواز بیلٹ کے ذریعے پرامن طور پر ظاہر ہو سکے اور ایسے اصلاحات کی جا سکیں جو سرکاری اداروں کی غیر جانبداری اور ساکھ پر اعتماد بحال کریں۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ یونس حکومت یا منتخب جانشین عوامی لیگ کی سرگرمیوں کو معطل کرنے کے فیصلے پر نظر ثانی کرے گی۔ بنگلہ دیش نے معزول وزیر اعظم شیخ حسینہ کی جماعت عوامی لیگ کی تمام سرگرمیوں پر راتوں رات ترمیم شدہ انسدادِ دہشت گردی قانون کے تحت پابندی عائد کر دی ہے۔
 



Comments


Scroll to Top