Latest News

مشہور سماجی کارکنوں کا جموں و کشمیر میں دفعہ 370 بحال کرنے کا مطالبہ

مشہور سماجی کارکنوں کا جموں و کشمیر میں دفعہ 370 بحال کرنے کا مطالبہ

نئی دہلی:ملک کی 30 سے زائد تنظیموں، دانشوروں، سماجی کارکنوں اور فنکاروں نے جموں و کشمیر میں دفعہ 370 اور 35 اے کو دوبارہ بحال کرنے کا مطالبہ کیا ہے اور کہا ہے کہ ریاست کے لوگوں کی رضامندی کے بغیر ان کے مستقبل کو لے کر کوئی قدم نہیں اٹھایا جانا چاہئے۔
خواتین تنظیموں- نیشنل فیڈریشن آف انڈین ویمن کی صدر اینی راجا،آل انڈیا ڈیموکریٹک ویمنس ایسوسی ایشن کی دہلی یونٹ کی صدر میمونہ ملا، آزاد صحافی ریوتی لال، جموں و کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ شیخ عبداللہ کی پوتی عالیہ شاہ مبارک اور کشمیری صحافی بلال بھٹ سمیت 200 سے زیادہ لوگوں نے جموں و کشمیر میں دفعہ 370 کو بحال کرنے، سیکورٹی فورسز کو واپس بلانے، مقامی لوگوں کو مبینہ تشددسے روکنے اور کشمیری لوگوں کی رضامندی کے بغیر کوئی قدم نہ اٹھائے جانے کے مطالبہ کو لے کر دارالحکومت کے جنتر منتر پر ہفتہ کو احتجاجی مظاہرہ کیا۔اس میں طالب علموں اور عام شہریوں نے بھی حصہ لیا۔
 



Comments


Scroll to Top