Latest News

سی اے  اے کیخلاف ڈرامہ پیش کرنے کا  معاملہ: سکول، اساتذہ اور بچی کی ماں پرغداری کامقدمہ مسترد کرنے کی عرضی خارج

سی اے  اے کیخلاف ڈرامہ پیش کرنے کا  معاملہ: سکول، اساتذہ اور بچی کی ماں پرغداری کامقدمہ مسترد کرنے کی عرضی خارج

نئی دہلی:سپریم کورٹ نے جمعہ کے روزکرناٹک کے شہر بیدر میں شہریت ترمیمی قانون ( سی اے اے )اور قومی شہری رجسٹر ( این آر سی )کے خلاف ڈرامہ پیش کرنے والے  سکول،  ساتذہ اور ڈرامہ میں حصہ لینے والی بچی کی ماں کے خلاف درج غداری وطن کا مقدمہ مسترد کرنے کا مطالبہ کرنے والی عرضی کو مسترد کر دیا۔ 
سماجی کارکن یوگیتا بھائنا کی عرضی میں اس قانون کے غلط استعمال سے نمٹنے کے لئے میکانزم بنانے کا مطالبہ بھی کیا گیا تھا۔ درخواست گزار کا کہنا تھا کہ غداری کا مقدمہ درج کرنے کی منظوری کا حق ایک کمیٹی کو دیا جانا چاہئے۔ 
جسٹس اے ایم کھانولر اور جسٹس دنیش مہیشوری کی بینچ نے درخواست گزار سے کہا کہ وہ اس معاملے میں متاثرہ فریق نہیں ہے۔ جسٹس کھانولر نے عرضی گزار کی جانب سے عرضی دائر کرنے کے جواز پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا، 'متاثرہ فریق کو آنے دیجئے'۔ 
 



Comments


Scroll to Top