National News

وزیر خارجہ جے شنکر کی سی اے اے مخالفین کو دو- ٹوک ،کوئی ملک بتائیں جہاں سب کا خیر مقدم ہوتا ہے

وزیر خارجہ جے شنکر کی سی اے اے مخالفین کو دو- ٹوک ،کوئی ملک بتائیں جہاں سب کا خیر مقدم ہوتا ہے

نئی دہلی:وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے شہریت ترمیمی قانون(سی اے اے)کو لے کر ہندوستان کی مذمت کرنے والوں کو نشانہ بناتے ہوئے سنیچر وار کو کہا کہ دنیا میں کوئی بھی ایسا ملک نہیں  ہے جو کہے کہ اس کے یہاں ہر کسی کا خیرمقدم ہے۔ جے شنکر نے جموں کشمیر کی حالت پر تبصرے کرنے والوں  کے لئے انسانی حقوق کمیشن  کی مذمت کی ہے۔

PunjabKesari
انہوںنے کہا کہ ڈائریکٹرزماضی میں بھی غلط رہے ہیں اور کشمیر مدعے سے نپٹنے کے اقوام متحدہ  کے پچھلے ریکارڈ کو بھی دیکھا جانا چاہئے، اکونومک ٹائمس  گلوبل بزنس  سمٹ میں سی اے اے کے بارے میں پوچھے جانے پر انہوں نے کہاکہ ہم نے اس قانون کے ذریعے  بے وطن افراد  کی  تعداد گھٹانے کی کوشش کی ہے۔اس کی تعریف ہونی چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے اسے اس طریقے سے ا سے لاگو کیا تاکہ یہ ہمیں ہی مشکل میں نہ ڈال دے۔وزیر نے آگے کہا کہ ہر کوئی جب شہریت کو دیکھتا  ہے تو اس کے تناظر اور معیارات بھی ہوتے ہیں۔مجھے ایک بھی ایسا ملک دکھائیں جو کہتا ہو کہ دنیا کے ہر شخص کا اس کے یہاں خیر مقدم  ہے ، کوئی ایسا نہیں کہتا۔

PunjabKesari
وزیر خارجہ نے کہا کہ علاقائی بیوپار معیشت میں  حصے داری  سے باہر ہونا ہندوستان  کے کاروبا رکے  لئے فائدے مندہے۔ کشمیر مدعے پر یو این ایچ آر سی کے ڈائریکٹر کے ہندوستا ن کے ساتھ  رضامند نہ ہونے پر جے شنکر نے کہا  کہ یو این ایچ آر سی کے ڈائریکٹر ماضی میں بھی غلط  رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ یو این ایچ آر سی سرحد پار دہشت گردی کو مدعے سے پلہ جھاڑ رہا ہے  جیسے کی  اس کا پڑوسی ملک سے کوئی لینا دینا نہیں ہے۔مہربانی  کر کے سمجھنے کی کوشش کریں کہ ان کا وہاں سے تعلق ہے۔ یو این ایچ آر سی کے کشمیر مدعے  سے نپٹنے  کے ماضی کے ریکارڈ  پر بھی غور کریں۔
 



Comments


Scroll to Top