National News

اپنی جڑوں سے جڑے رہنا ضروری ہے: ریکھا گپتا

اپنی جڑوں سے جڑے رہنا ضروری ہے: ریکھا گپتا

نئی دہلی: دہلی کی وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا نے جمعہ کو کہا کہ سائنس کے ساتھ ساتھ اقدار بھی ضروری ہیں اور ہر قیمت پر اپنی جڑوں سے جڑے رہنا بہت ضروری ہے محترمہ گپتا نے دہلی شبدتسو 2026 تقریب میں کہاکہ کسی بھی سرکاری پلیٹ فارم سے اس طرح کی شاندار تقریب دہلی میں کبھی منعقد نہیں ہوئی ہے، اس پلیٹ فارم سے میں دیکھ سکتی ہوں کہ ہندوستان بیک وقت اپنے ماضی، حال اور مستقبل سے رابطہ کر رہا ہے، دہلی میں اس تقریب کا انعقاد واقعی اہم ہے۔ اس تقریب میں عوام کی شرکت ہندوستان کی ترقی کی عکاسی کرتی ہے۔
انہوں نے کہاکہ "ہندوستان پر کئی بار حملہ ہوا، لیکن وہ پھر کھڑا ہوا ہے۔ ہماری تہذیب اور ثقافت پر کئی بار حملہ کیا گیا، لیکن ہم مضبوط کھڑے رہے کیونکہ ہماری ثقافتی جڑیں مضبوط تھیں۔ اپنی جڑوں سے جڑے رہنا سب سے اہم ہے۔ سائنس کے ساتھ ساتھ اقدار بھی ضروری ہیں۔ یہ تہوار جدیدیت کی راہ پر گامزن ہوتے ہوئے ہمارے بچوں کو ثقافت سے جوڑنے کا ایک ذریعہ ہے۔
انہوں نے کہاکہ پچھلے دس سالوں میں دہلی نے ہر ریاست کے تہوار منائے ہیں۔ پوری دہلی میں مختلف ریاستوں کے تہوار بڑے دھوم دھام سے منائے گئے ہیں۔ اس تقریب میں چالیس کتابوں کا اجرا ہمارے خیالات کو مضبوط کرنے کا ایک اچھا ذریعہ ہے۔ ہر دور میں ہم نے نظریات کو اہمیت دی ہے۔ ہم نے اپنے نظریات کو نہیں چھوڑا اور اپنے ضمیر کو برقرار رکھا ہے۔
کانگریس لیڈر راہل گاندھی کا نام لئے بغیر انہوں نے کہا کہ اگر کوئی لیڈر بیرون ملک جا کر ملک کے بارے میں سطحی بات کرے تو سمجھ لیں کہ وہ اپنی ثقافت سے جڑا نہیں ہے۔ آج کے دور میں اپنی تہذیب و ثقافت سے مضبوطی سے جڑے رہنا ضروری ہے۔ ہندوستان ہر میدان میں ایک طاقتور ملک بن کر ابھر رہا ہے۔ ترقی کے ساتھ ساتھ ورثے کو بھی آگے بڑھانا ہوگا۔



Comments


Scroll to Top