ہاتھرس: اتر پردیش کے ہاتھرس ضلع سے انسانیت کو شرمسار کرنے والا ایک واقعہ سامنے آیا ہے، جہاں ایک تندور کاریگر روٹیوں پر تھوک لگا کر انہیں تندور میں سینکتا ہوا دکھائی دے رہا ہے۔ تندور کاریگر کی یہ گھناؤنی حرکت کیمرے میں قید ہو گئی۔ اسی دوران کسی نامعلوم شخص نے روٹیوں پر تھوک لگا کر سینکنے کی اس حرکت کی ویڈیو بنا لی اور اسے سوشل میڈیا پر وائرل کر دیا۔
موصولہ اطلاعات کے مطابق صدر کوتوالی علاقے کے مدھوگڑھی میں واقع ایک بادشاہ مسلم ہوٹل میں لوگوں کی صحت سے کھلواڑ کیا جا رہا ہے، جہاں اس ہوٹل پر ایک تندور کاریگر تھوک لگا کر روٹیاں تندور میں سینک رہا ہے۔ بادشاہ ہوٹل کے تندور کاریگر کی یہ شرمناک حرکت ویڈیو میں قید ہو گئی ہے۔ ویڈیو میں صاف طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ تندور کاریگر پہلے روٹیوں پر تھوک رہا ہے، پھر انہیں تندور میں ڈال کر سینک رہا ہے۔
ویڈیو سامنے آنے کے بعد لوگوں میں شدید غصہ پایا جا رہا ہے اور ایسے کاریگر کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔ ویڈیو میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ تندور پر روٹیاں سینکنے والا کاریگر کس طرح روٹی میں تھوکتا ہوا نظر آ رہا ہے۔