نئی دہلی: 77ویں یومِ جمہوریہ کے موقع پر پیر کے روز وزیر اعظم نریندر مودی کے لباس میں روایت کے ساتھ ساتھ جدّت کی جھلک بھی نمایاں طور پر نظرآئی یومِ جمہوریہ کے موقع پر پورے ملک کی نظریں جہاں پریڈ پر مرکوز رہتی ہیں، وہیں وزیر اعظم کے لباس پر بھی خاص توجہ دی جاتی ہے۔ وزیر اعظم ہر سال مختلف طرز کے ملبوسات میں اس تقریب میں شریک ہوتے ہیں اور اپنے منفرد انداز کے ذریعے ملک کی متنوع ثقافتی روایات کی یاد دلاتے ہیں، ساتھ ہی اپنے لباس کے ذریعے عوام کو ایک مؤثر پیغام بھی دیتے ہیں۔ جہاں دنیا بھر کے رہنما ایسے مواقع پر سوٹ اور ٹائی میں نظر آتے ہیں، وہیں مودی جی پگڑی اور روایتی لباس کو ترجیح دیتے ہیں۔
ہر سال یومِ جمہوریہ پر وزیر اعظم کے لباس میں ثقافتی تنوع، روایت اور سیاسی پیغام کا انوکھا امتزاج نظر آتا ہے۔ اس بار مودی جی نے نیوی بلیو کُرتے کے ساتھ ہلکے اسکائی بلیو رنگ کی بغیر آستین والی نہرو جیکٹ زیبِ تن کی۔سال 2025 میں وزیر اعظم نے سفید کُرتا پاجامہ کے ساتھ بھورے رنگ کے بند گلے کا جیکٹ اور پگڑی پہنی تھی، جس میں خاص طور پر زعفرانی رنگ نمایاں تھا۔ یہ رنگ بھگوان شری رام کا پسندیدہ رنگ مانا جاتا ہے اور قربانی، ایثار اور بہادری کی علامت سمجھا جاتا ہے۔سال 2024 کے یومِ جمہوریہ پر مودی جی زعفرانی رنگ کی پگڑی میں نظر آئے تھے، جب کہ 2023 میں انہوں نے راجستھانی پگڑی کے ساتھ سفید کُرتا اور سیاہ کوٹ پہنا تھا، جو نہایت متوازن اور دلکش دکھائی دیتا تھا۔
سال 2022 میں وزیر اعظم نے پگڑی کے بجائے اتراکھنڈ کی روایتی برہم کمل ٹوپی پہنی تھی۔ قابلِ ذکر ہے کہ برہم کمل اتراکھنڈ کا ریاستی پھول ہے۔سال 2021 میں انہوں نے لال رنگ کی 'ہلاری پگڑی' پہنی تھی، جس پر پیلے رنگ کی بندیا تھی۔ یہ پگڑی جام نگر کے شاہی خاندان کی جانب سے انہیں تحفے میں دی گئی تھی۔سال 2019 میں وزیر اعظم روایتی کُرتا پاجامہ اور نہرو جیکٹ پہنے ہوئے تھے، جب کہ 2018 میں انہوں نے کریم رنگ کا کُرتا اور سیاہ جیکٹ زیبِ تن کی تھیسال 2017 میں مودی جی نے گلابی رنگ کا صافہ پہنا تھا، جس پر چاندی رنگ کی کراس لکیریں بنی تھیں، جب کہ 2016 میں انہوں نے لال دھاریوں والی پیلے رنگ کی پگڑی اور مکمل آستین والا بند گلا سوٹ پہنا تھا۔سال 2015 میں انہوں نے دھاری دار صافہ باندھا تھا، جس کے ساتھ سیاہ سوٹ زیبِ تن کیا ہوا تھا۔