National News

والد کی یاد میں کیپٹن سمیرا بٹّر کی یومِ جمہوریہ پریڈ میں متاثرکن قیادت

والد کی یاد میں کیپٹن سمیرا بٹّر کی یومِ جمہوریہ پریڈ میں متاثرکن قیادت

نئی دہلی: اس سال یومِ جمہوریہ کی پریڈ میں مارچنگ دستے کی قیادت فوج کی کیپٹن سمیرا بٹر نے سنبھالی اس دوران انہوں نے اپنی یادوں، ذاتی صدمات اور فرض کے تئیں غیر متزلزل عزم کا مظاہرہ کیا 'کرتویہ پتھ' پر 77 ویں یومِ جمہوریہ کے موقع پر منعقدہ پریڈ میں 'انٹیگریٹڈ آپریشنز سینٹر' دستے کی کمان کیپٹن سمیرا بٹر کے ہاتھ میں تھی، جس میں انہوں نے فوج کے اعلیٰ ترین نصب العین 'سیوا پرمو دھرم' کی عملی تصویر پیش کی۔ چوتھی نسل کی فوجی افسر کیپٹن بٹر نے حال ہی میں اپنے والد ریٹائرڈ کرنل سربجیت سنگھ بٹّر کے انتقال کےغم کے سائے میں اس پریڈ میں شرکت کی۔
ذاتی صدمے کے باوجود کیپٹن سمیرا بٹّر نے قیادت کی ذمہ داری سنبھالنے کا فیصلہ کیا۔ اس اعزاز کے ملنے پر انہوں نے کہا کہ 'اس یومِ جمہوریہ پریڈ میں دستہ کمانڈر بننا میرے والد کے لیے میری خراجِ عقیدت ہے۔'
گفتگو میں کیپٹن بٹّر نے کہا کہ ملک کے لیے فرض شناسی ان کی رگوں میں رچی بسی ہے۔ وہ 19 پنجاب رجمنٹ کے مہاویر چکر یافتہ ریٹائرڈ بریگیڈیئر سمپورن سنگھ بٹّر کی پوتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 'میں بچپن سے ہی فوج میں جانے کا خواب دیکھتی تھی۔ آپریشن سندور کی کامیابی کو وقف جھانکی کی کمان سنبھالنا کسی بھی افسر کے لیے ایک اعزاز اور خواب کی تکمیل ہے۔ کیپٹن بٹّر نے کہا کہ 'انٹیگریٹڈ آپریشنل سینٹر کی جھانکی آپریشن سندور کی کامیابی کی عکاس ہے۔ یہ ہماری مشترکہ سوچ، تیاریوں اور دیسی صلاحیتوں کو ظاہر کرتی ہے اور خود کفیل ہندوستانی فوج کی حقیقی علامت ہے۔'



Comments


Scroll to Top