Latest News

پاکستان سے اٹھی مانگ، وزیر اعظم مودی اقوام متحدہ میں سندھ- بلوچستان میں ہورہے مظالم کا اٹھائیں معامل

پاکستان سے اٹھی مانگ، وزیر اعظم مودی اقوام متحدہ میں سندھ- بلوچستان میں ہورہے مظالم کا اٹھائیں معامل

پاکستان کے انسانی حقوق کے کارکنوں نے مطالبہ کیا ہے کہ ہندوستانی  وزیر اعظم نریندر مودی کی طرف سے سندھ، بلوچستان اور گلگت  بلتستان میں ہونے والی انسانی حقوق کی خلاف ورزی کا معاملہ اقوام متحدہ میں اٹھایا جایائے ۔ پاک مقبوضہ کشمیر (پی اوکے ) کے کارکنوں نے بھی نریندر مودی سے اسی طرح کی مانگ رکھی ہے۔ایک پروگرام کے دوران امریکہ میں سندھی فاؤنڈیشن کے ڈائریکٹر صوفی لگہری نے کہا کہ سندھ میں پریشانی یہ ہے کہ وہاں لوگوں میں خوف ہے اور سب سے مشکل چیلنج اس خوف کو دور کرنا ہے۔اسے سندھ کے اندر سے دور نہیں کیا جا سکتا ہے، لہٰذا واحد امید باہر کے ملکوں سے ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ میں تجویز دوں گا کہ جب وزیر اعظم  مودی اقوام متحدہ میں آئیں، تو انہیں سندھ کے بارے میں بات کرنی چاہئے، کیونکہ ہندوستان کو اس کا نام سندھ سے ملا تھا اور سندھیو ںکے بہت سے لوگ ہندوستان میں رہ رہے ہیں۔ لگہری نے کہا کہ کم از کم وہ انسانی حقوق کے بارے میں بات کر سکتے ہیں، وہ سندھ میں مذہبی آزادی کے بارے میں بات کر سکتے ہیں۔

PunjabKesari
اس پروگرام میں پی اوکے ، بلوچستان اور افغانستان کے کارکنوں نے بھی شرکت کی۔بلوچستان کے انسانی حقوق کمیشن کے سربراہ تاج بلوچ نے کہا کہ بلوچستان میں حالات مسلسل خراب ہو رہے ہیں، کیونکہ بین الاقوامی برادری ہمارے اوپر کئے جا رہے مظالم پر چپی سادھے ہوئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پہلے صوبے میں  صرف کڈنیپینگ ہوتی تھی ،پھر مارو اور غائب کرو کی شروعات ہوئی اور اب گاؤں کو جلانے کا کام کیا جا رہا ہے۔اسے قتل عام کہتے ہیں۔

PunjabKesari
کمیشن کے سربراہ نے مزید کہا کہ اقوام متحدہ اور انسانی حقوق اداروں کو بلوچستان میں آ کر یہاں کئے جا رہے مظالم کی تحقیقات کرنی چاہئے ،انہیں پاکستانی فوج کی طرف سے کئے جا رہے مظالم کو روکنا ہوگا۔وہی، اس پروگرام میں افغانستان سے صحافی بلال سروری بھی شرکت کرنے  پہنچے۔انہوں نے کہا کہ افغانستان میں پاکستان کا کردار ایک تباہ کن ملک کا ہے ۔2001میں طالبان کو حکومت سے ہٹانے کے بعد ہمارے پاس نیا سفر شروع کرنے کا موقع تھا۔لیکن پاکستان نے اس کی شبیہ سڑک کنارے بم لگانے والے اور خودکش حملوں کو انجام دینے والے ملک کے طور پربنائی ۔سروری نے بتایا کہ افغانستان میں جہاد کے نام پر جلسے ہوتے  ہیں اور فنڈ جمع کئے جاتے ہیں۔
 



Comments


Scroll to Top