Latest News

پہلگام حملہ: اویسی نے پاکستان کو دکھایا آئینہ، بولے- تم ملیریا کی دوائی تک نہیں بنا سکتے، ہندوستان بہت آگے ، اس سے پنگا مت لو(ویڈیو)

پہلگام حملہ: اویسی نے پاکستان کو دکھایا آئینہ، بولے- تم ملیریا کی دوائی تک نہیں بنا سکتے، ہندوستان بہت آگے ، اس سے پنگا مت لو(ویڈیو)

نیشنل ڈیسک : پہلگام دہشت گردانہ حملے کے بعد سیاست دانوں اور ملی تنظیموں کے بیانات مسلسل سامنے آرہے ہیں ، اس حملے کے بعد پاکستان کے سابق کرکٹر شاہد آفریدی کا ایک ویڈیو وائر ل ہوا تھا ، جس میں وہ پہلگام حملے کے لئے ہندوستان کو ہی ذمہ دار ٹھہرا رہے  ہیں۔ وہ کہہ رہے ہیں کہ ہندوستان خود ہی حملہ کرواتا ہے اور پاکستان پر الزام لگا دیتا ہے ۔
آفریدی کے اس بیان کے بعد اے آئی ایم آئی ایم ( آل انڈیا مجلس اتحادا لمسلمین) کے سربراہ اور حیدر آباد سے رکن پارلیمنٹ اسد الدین اویسی  نے شاہد آفریدی کو ' جوکر ' کہا تھا ۔ پریس کانفرنس کے دوران اویسی نے شاہد آفریدی کے بیان پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا  تھاکہ وہ کون ہے، یہ ڈرامہ ہے۔ میرے سامنے کیا آپ جوکروں کے نام لے رہے ہیں؟

https://x.com/epanchjanya/status/1917274031692145117
وہیں  پہلگام حملے کے ذمہ داروں کو سزا دینے اور دونوں ممالک کے درمیان  جنگ چھڑنے کے خدشات کو لیکر ہو رہی بیان بازی پر اویسی کا ایک اور بیان سامنے آرہا ہے ، جس میں وہ پاکستان کو آئینہ دکھاتے ہوئے کہہ رہے ہیں کہ ' تم لوگ ملیریا کی ایک دوائی تک نہیں بنا سکتے ، موٹر سائیکل کا ٹائر تک نہیں بنا سکتے ، ہندوستان بہت آگے ہیں ، ہندوستان سے پنگا مت لو۔ وہ آگے کہتے ہیں کہ  'اللہ کا شکر ہے کہ ہمارے بزرگ نہیں گئے وہاں پر ( پاکستان ) ، ورنہ ان پاگلوں کو ہمیں دیکھنا پڑتا، جو لوگ چلے گئے ہیں ان کو برداشت کر رہے ہیں۔ ہم  کوپاکستان سے کبھی مطلب تھا نہ کبھی رہے گا ۔ 
آگے انہوں نے پاکستان کو لتاڑ لگاتے ہوئے کہا کہ تم کو شرم نہیں ہے کہ تم نے اپنے ملک کو چین کے پاس گروی رکھ  دیا ہے اور تم اسلام کی بات کرتے  ہو۔ وہ چین جس نے زنجیانگ میں 20 لاکھ مسلمانوں کو قید میں ڈالا ہوا ہے ، جن کو زبردستی چین میں سور( خنزیر) کھلایا جارہا ہے ۔آج وہ منسٹر اسلام کی کامیابی کی بات کرتا ہے ۔  
قابل ذکر ہے کہ گزشتہ ہفتے کشمیر میں دہشت گردانہ حملے میں 26 افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے تھے جس سے ہندوستان میں بڑے پیمانے پر غم و غصہ پایا جاتا تھا۔ اس حملے کے بعد حکومت ہند نے پاکستان کے خلاف سخت کارروائی کرتے ہوئے، پیر کو 16 پاکستانی یوٹیوب چینلز پر پابندی لگا دی، جن میں کئی بڑے پاکستانی چینلز بھی شامل ہیں۔  اس سے پہلے ہندوستان نے پاکستان کا آفیشل ایکس (سابقہ ٹویٹر)ہینڈل بھی بلاک کر دیا تھا۔



Comments


Scroll to Top