National News

فلسطینی گاوں کفر مالک پر یہودی آبادکاروں کا حملہ، 3 فلسطینی شہید، متعدد زخمی

فلسطینی گاوں کفر مالک پر یہودی آبادکاروں کا حملہ، 3 فلسطینی شہید، متعدد زخمی

رام اللہ:یہودی آباد کاروں کے خلاف سرگرم اسرائیلی تنظیم 'یش دین‘ کی رپورٹ کے مطابق مغربی کنارے کے علاقے میں فلسطینی گاوں کفر مالک پر اسرائیلی آبادکاروں نے حملہ کیا ہے۔ اسرائیلی فلاحی تنظیم کے مطابق 100 سے زائد یہودی آباد کاروں نے فلسطینی گاوں پر حملہ کیا، حملے کے دوران اسرائیلی فوجی بھی موجود تھے۔

اسرائیلی فلاحی تنظیم کے مطابق یہودی آباد کاروں نے کئی گھروں کو آگ لگائی اور فائرنگ کی۔ فلاحی تنظیم کا کہنا ہے کہ یہودی آباکاروں کی فائرنگ سے 3 فلسطینی شہید اور متعدد شدید زخمی ہوئے۔ مغربی کنارے میں آباد مسیحی آبادی کو بھی آج صبح یہودی آبادکاروں نے نشانہ بنایا تھا۔
 



Comments


Scroll to Top