Latest News

دگوجے نے اٹھایا پلوامہ کے شہیدوں کا معاملہ، کہا -  مودی- شاہ اور یوگی شرم کرو، ایک سال بعد بھی ان کے پریوار کو مدد نہیں ملی

دگوجے نے اٹھایا پلوامہ کے شہیدوں کا معاملہ، کہا -  مودی- شاہ اور یوگی شرم کرو، ایک سال بعد بھی ان کے پریوار کو مدد نہیں ملی

بھوپال:  مدھیہ پر دیش کے سابق وزیر اعلیٰ اور کانگرس کے  سینئر رہنما دگوجے سنگھ نے پلوامہ حملے کے شہیدوں کا معاملہ اٹھاتے ہوئے آج کہا کہ شہیدوں کے گھروالوں کو ایک سال گزرنے کے باوجود مدد نہیں ملی ہے۔
راجیہ سبھا رکن پارلیمنٹ مسٹرسنگھ نے ٹویٹ کرکے کہا کہ پلوامہ حملے کوایک سال پورا ہوگیا ہے۔شہید کی بیوی مدد کیلئے گہار لگا رہی ہے۔اب تو حکومت کو سننا چاہئے۔انہوں نے لکھا ہے کہ مودی شاہ کا کام ہو گیا  ہے اور انہوں نے  راشٹر واد کے نام پر الیکشن ( لوک سبھا الیکشن) جیت لیا ۔ اب شہیدوں کی یاد کیوں آئے گی ،2024میں دیکھ لیں گے۔ انہوں نے اپنے ٹویٹ میں لکھا کہ  مودی - شاہ اور یوگی  جی شرم کرو اور شہیدوں کے پریواروں کی پوری مدد کرو۔

https://twitter.com/digvijaya_28/status/1226647765473619969?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1226647765473619969&ref_url=https%3A%2F%2Fmp.punjabkesari.in%2Fmadhya-pradesh%2Fnews%2Fmodi-shah--done-bjp-won-election-name-nationalism-martyrs-now-digvijay-1122860
مسٹرسنگھ نے مودی بھکتوں کا پر بھی طنز کرتے ہوئے کہا کہ ان کا ہندوتو صرف ہندوں کو دیگر مذاہب کے خلاف نفرت پھیلاکرووٹ حاصل کرنے کا ہے۔یہ پلوامہ کے شہیدوں کے گھروالوں کے بارے میں بھی نہیں سوچ رہے ہیں،جنہیں ایک سال بعد بھی مدد نہیں ملی ہے۔



Comments


Scroll to Top