Latest News

بنگلہ دیش میں نفرت کی آگ عروج پر : باہر سے تالے لگا کر زندہ جلائے جارہے ہندو، اسکان کے چیئر مین نے بیان کئے خوفناک حالات ( ویڈیو)

بنگلہ دیش میں نفرت کی آگ عروج پر : باہر سے تالے لگا کر زندہ جلائے جارہے ہندو، اسکان کے چیئر مین نے بیان کئے خوفناک حالات ( ویڈیو)

انٹرنیشنل ڈیسک: بنگلہ دیش میں عبوری حکومت کے سربراہ محمد یونس کے دورِ اقتدار میں ہندو اقلیتوں پر مظالم کے الزامات مزید خوفناک ہوتے جا رہے ہیں۔ آتش زنی، توڑ پھوڑ، ہجوم کے ہاتھوں قتل اور ہدف بنا کر کی جانے والی تشدد آمیز کارروائیوں کے درمیان دنیا بھر سے بنگلہ دیش حکومت پر دباؤ  بڑھ رہا ہے، لیکن زمینی حالات میں بہتری کے آثار نظر نہیں آ رہے۔ اسکان کے نائب صدر رادھا رمن داس نے دعوی کیا کہ گزشتہ رات کئی ہندو دیہات میں گھروں کو باہر سے بند کر کے آگ لگا دی گئی، تاکہ کوئی بھی بچ کر باہر نہ نکل سکے۔ لوگوں نے کھڑکیوں سے کود کر اپنی جان بچائی۔ انہوں نے الزام لگایا کہ یہ سب  ہندوستان  مخالف بیانیے کے نام پر کیا جا رہا ہے۔

Bangladesh : Radical Islamists tried to burn Hindu families alive by locking doors from outside & setting homes on fire late at night in West Banik Para, Raozan. Several houses were torched. Open calls issued: convert, leave, or be killed. UNHRC remains silent on Hindu genocide. pic.twitter.com/ppaC4VEEga

— Baba Banaras™ (@RealBababanaras) December 23, 2025


رادھا رمن داس نے بتایا کہ اس سے پہلے دو بڑے میڈیا اداروں کو بھی باہر سے مقفل کر دیا گیا تھا، جنہیں فوج اور پولیس کی مداخلت کے بعد بچایا جا سکا۔ انہوں نے کہا کہ بنگلہ دیش میں ہندؤوں کی آبادی تیس فیصد سے گھٹ کر صرف 7.5  فیصد رہ گئی ہے، جو منظم مذہبی جبر کی طرف اشارہ کرتی ہے۔ ہجوم کے ہاتھوں قتل کیے گئے دیپو داس کے معاملے پر انہوں نے کہا کہ حکومت معاوضہ دے کر اپنی ذمہ داری سے نہیں بچ سکتی۔ دیپو کی بیٹی کی تعلیم اور خاندان کی مکمل ذمہ داری ریاست کو لینی چاہیے۔
سب سے سنگین تشویش چنمیہ کرشن داس کے حوالے سے ظاہر کی گئی، جنہیں ہندؤوں پر ہونے والے مظالم کے خلاف آواز اٹھانے کے بعد جیل بھیج دیا گیا۔ رادھا رمن داس کے مطابق، چنمیہ کو پہلے ضمانت مل چکی تھی، لیکن بعد میں چار نئے مقدمات میں پھنسا کر دوبارہ جیل بھیج دیا گیا۔ ان کی صحت خراب ہے اور وہ ذیابیطس کے مریض ہیں۔ انہوں نے جذباتی انداز میں کہا کہ چنمیہ کی بزرگ والدہ بار بار پوچھتی ہیں، میرا بیٹا کب آزاد ہوگا۔ لیکن اس سوال کا جواب صرف بنگلہ دیش حکومت کے پاس ہے۔ رادھا رمن داس نے آخر میں ہاتھ جوڑ کر اپیل کی کہ بنگلہ دیش حکومت ہندو اقلیتوں کی حفاظت یقینی بنائے اور بے گناہ لوگوں کو جیل سے رہا کرے، ورنہ تاریخ یونس کے دورِ حکومت کو معاف نہیں کرے گی۔
 



Comments


Scroll to Top