لکھنئو:ہندوستان میں کورونا وائرس کے بڑھتے اثرات اور اس وائرس کے انفیکشن کی وجہ سے لگاتار ہو رہی اموات کے پیش نظر کئی سماجی و ملی تنظیمیں مدد کے لیئے سامنے آئی ہیں۔ دارالعلوم دیوبند نے بھی ملک میں پیدا مشکل حالات کو دیکھتے ہوئے یوگی حکومت کو خط لکھ کر مدد کے لئے ہاتھ آگے بڑھایا ہے۔دارالعلوم دیوبند (سہارنپور، یو پی)کے مہتمم مولانا مفتی ابوالقاسم نعمانی نے یو پی کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کو خط لکھ کر کہا ہے کہ ادارہ اپنی ایک عمارت کو آئسولیشن وارڈ بنانے کی پیشکش کرتا ہے
31 March,2020