Latest News

پاکستان میں دہشت گردوں نے گرلز پرائمری اسکول کو آئی ای ڈی سے اڑایا

پاکستان میں دہشت گردوں نے گرلز پرائمری اسکول کو آئی ای ڈی سے اڑایا

 پشاور: پاکستان کے شمال مغربی صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع لکی مروت میں اتوار کی صبح دہشت گردوں نے ایک سرکاری گرلز پرائمری اسکول کو دھماکہ خیز مواد (IED) سے نشانہ بنایا۔ پولیس نے یہ جانکاری  دی۔ دھماکے سے عمارت کے کچھ حصے کو نقصان پہنچا، تاہم کسی کے ہلاک یا زخمی ہونے کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔ پولیس فوری طور پر موقع پر پہنچی اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا، جب کہ آس پاس کے علاقوں میں سکیورٹی سخت کر دی گئی ہے۔
پولیس نے بتایا کہ اسی ضلع کے پہاڑ خیل پکہ گاؤں میں ایک علیحدہ واقعہ میں مسلح افراد نے مبینہ طور پر ایک نوجوان کو اغوا کر لیا۔ اسے مبینہ طور پر نیم بے ہوشی کی حالت میں پھینکنے سے قبل تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ مقامی لوگوں نے اسے علاج کے لیے ضلعی ہیڈکوارٹر ہسپتال پہنچایا۔ لکی مروت میں سرگرم کالعدم تحریک طالبان پاکستان (TTP) کے ذیلی گروہ لڑکیوں کی تعلیم کی مخالفت کے لیے جانے جاتے ہیں اور اکثر اسکولوں پر حملے کرتے ہیں۔
غیر سرکاری تنظیموں کے مطابق، 2015 سے 2025 کے درمیان ایسے حملوں میں صوبے کے 450 سے زائد اسکول تباہ کیے جا چکے ہیں، جس کے باعث طلبہ کو تباہ شدہ عمارتوں میں تعلیم حاصل کرنے یا پڑھائی چھوڑنے پر مجبور ہونا پڑا ہے۔ سال 2012 میں دہشت گردوں نے لڑکیوں کی تعلیم کی وکالت کرنے والی نوعمر لڑکی ملالہ یوسفزئی کو گولی مار دی تھی، جسے بعد میں نوبیل امن انعام سے نوازا گیا تھا۔
 



Comments


Scroll to Top