National News

راہل گاندھی نے سوشل میڈیا پرمودی کو پیچھے چھوڑ دیا: کرن کمار ریڈی

راہل گاندھی نے سوشل میڈیا پرمودی کو پیچھے چھوڑ دیا: کرن کمار ریڈی

حیدرآباد :تلنگانہ کانگریس کے رکن پارلیمنٹ سی کرن کمار ریڈی نے کہا ہے کہ راہل گاندھی اس وقت سوشل میڈیا پر چھائے ہوئے ہیں اور مقبولیت کے اعتبار سے وزیر اعظم نریندر مودی کو پیچھے چھوڑ چکے ہیں انہوں نے کہا کہ راہل گاندھی عوامی مسائل کو اجاگر کرتے ہیں، ملک کے آئین اور جمہوریت کے تحفظ کے لیے آواز بلند کر رہے ہیں اور ووٹ چوری کے خلاف ان کی جدوجہد سب سے بڑی وجہ ہے کہ نوجوان اور عوام ان کے ساتھ جڑ رہے ہیں۔
کرن کمار ریڈی نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ راہل گاندھی عوام کی بات کرتے ہیں، متعلقہ مسائل کو اٹھاتے ہیں، جمہوریت بچانے کی جنگ لڑ رہے ہیں، اسی لیے وہ عوام کی واحد امید ہیں۔ دوسری طرف مودی جی کی ایک طرفہ اور بورنگ تقاریر کو عوام سننا ہی نہیں چاہتے۔
ٹویٹ کے ساتھ جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق راہل گاندھی کی مقبولیت تین بڑے سوشل میڈیا پلیٹ فارمس پر نریندر مودی سے کہیں زیادہ ہے۔
انسٹاگرام
راہل گاندھی: 601 ملین ویڈیوز ویوز، 13 لاکھ نئے فالوورز
نریندر مودی: 350 ملین ویڈیوز ویوز، 2.2 لاکھ نئے فالوورز
فیس بک
راہل گاندھی: 348 ملین ویڈیوز ویوز، 6 لاکھ نئے فالوورز
نریندر مودی: 72 ملین ویڈیوز ویوز، 1.8 لاکھ نئے فالوورز
یوٹیوب
راہل گاندھی: 124 ملین ویڈیوز ویوز، 3.7 لاکھ نئے فالوورز
نریندر مودی: 76 ملین ویڈیوز ویوز، 2.1 لاکھ نئے فالوورز
یہ اعداد و شمار اس بات کا ثبوت ہیں کہ سوشل میڈیا پر راہل گاندھی کی مقبولیت نریندر مودی کے مقابلہ کہیں زیادہ ہے۔ کرن کمار ریڈی کے مطابق اس کی سب سے بڑی وجہ یہ ہے کہ راہل گاندھی براہِ راست عوامی مسائل پر بات کرتے ہیں اور نوجوان طبقہ ان سے جڑ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ووٹ چوری کا معاملہ اس وقت سوشل میڈیا پر سب سے زیادہ وائرل موضوع ہے، جس نے اربوں ویوز حاصل کیے ہیں۔



Comments


Scroll to Top